کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس آفیسر خیبر پختونخواہ پشاور پولیس فیصل جاوید جو آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ میں پشاور پولیس کی ٹیم کے ہمراہ کراچی آئے ہوئے ہیں نے ایک بیان میں آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے آرگنائزینگ سیکریٹری ضمیر السلام کی فٹ بال کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے حوالے سے حقیقی خدمات کی انجام دہی کو سراہتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 3ماہ سے نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے پاکستان سطح کا فٹ بال ایونٹ جس میں پہلے مرحلے میں کراچی کی پانچوں ڈسٹرکٹس کی ٹیمیں مد مقابل رہیں۔
پھر لیگ مرحلے میں پاکستان کے معروف ڈیپارٹمنٹل کلب کے علاوہ سپر لیگ مرحلے میں فاٹا اور کوئٹہ سے آنے والی مہمان ٹیموں کی دیکھ بھال کرنا اور مہمان ٹیموں کی مکمل مہمان نوازی کو بھی قابل فخر قرار دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہاکہ ہماری ٹیم پورے پاکستان میں فٹ بال ایونٹ میں شرکت کرتی ہے مگر کراچی میں منعقد اتنا شاندار فٹ بال ایونٹ میں شرکت کرنا ہمارے لئے قابل فخر ہے انہوں نے ضمیر السلام اور اُن کی ٹیم کو شاندار فٹ بال ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ۔اسپورٹس آفیسر خیبر پختونخواہ پشاور پولیس فیصل جاوید نے کہاکہ لوگ پیسہ کمانے کے لئے اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد کرتے ہیں لیکن ضمیر السلام اور اُن کی ٹیم نے بے لوث فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لئے آل پاکستان فٹ بال ایونٹ کا انعقاد اور گزشتہ 3ماہ سے دن رات محنت سے شاندار ایونٹ سجانے پر ہم اہلیان خیبر پختونخواہ کی جانب سے شہر کراچی کے معروف فٹ بال آرگنائزر ضمیر السلام اور اُن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔