پیرمحل کی خبریں 12/03/2015

Mohammad Siddiq

Mohammad Siddiq

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کا دھندہ بند نہ ہو سکا، دکانداروں نے من مانے نرخ مقرر کر کے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر محل میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ گنجان ا?باد علاقوں میں قائم ری فلنگ کی دکانیں جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ دکانداروں نے انتظامیہ کی غفلت کا فائدہ اٹھا کر گیس کے من مانے نرخ مقرر کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ ری فلنگ کے دھندے کی وجہ سے ان کی زندگیاں ہر وقت خطرات سے دوچار رہتی ہیں اس لیے وہ منہ مانگے نرخ وصول کرنے میں حق بجانب ہیں۔ شہریوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم سے فوری طور پر نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل شہر کی تعمیر و تر قی میں اپنا کر دار ادا کر تے رہیں گے ،،بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگی عوامی نمائندے حریفوں کو بری طرح مات دیں گے،، ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالد سردار نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں نواز لیگ کلین سویپ کرے گی عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گیاانہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعمیر و ترقی کے میدان میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے عوام نے عام انتخابات میں شیر پر نہیں بلکہ روشن پاکستان پر مہر ثبت کی تھی، عوام کے اس تاریخی فیصلے نے پاکستان کی قومی سیاست اور قومی معیشت کو ایک نیا موڑ دیا ہے اس طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ پیرمحل میں مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار کو کامیاب کروائیں پیرمحل کو تحصیل کا درجہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دیا اور32 کروڑ کی لاگت سے صاف پانی کا منصوبے جون2015 میں مکمل ہو جائے گا انہوںنے کہاکہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کوئی بھی جماعت مسلم لیگ ن کی برابری نہیں کر سکتی۔ میاں محمد نواز شریف اپنی پالیسیوں سے ملک کی خوشحالی اور امن و امان کی بحالی کی راہیں قوم پر کھول رہے ہیں جس کے مثبت نتائج مستقبل قریب میں دیکھے جا سکیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا، کاروبارِ زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرمحل سمیت گردو نواح کے درجنوں دیہات میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ مسلسل کئی گھنٹے بجلی بند رہنے کے باعث کارو بارِ زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے جبکہ گھریلو خواتین کو امور خانہ داری میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔قبل ازیں ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی جبکہ اب ہر آدھے گھنٹے بعد دوگھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے۔ علاقہ مکینوں نے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود سے) قتل کے سزا یافتہ مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تین افراد کے قتل میں سزا یافتہ محمد صدیق کو ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پھانسی دے دی گئی۔جیل حکام کے مطابق تین افراد کے قاتل 68 سالہ محمد صدیق کے بلیک ڈیتھ وارنٹ پر عملدرآمد ہو گیا۔ محمد صدیق نے کمالیہ کے سینما میں 11سال قبل منعقدہ ایک تھیٹر شو کے دوران رقاصہ کے ڈانس کے دوران ہوٹنگ کرنے پرتین افراد کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ فیصل آباد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری محمد یوسف اوجلہ نے جرم ثابت ہونے پر 16 مئی 2002 کو ملزم محمد صدیق کو 6 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ ملزم کی جانب سے فیصلہ کے خلاف دائر تمام اپیلیں اور ایوان صدر پاکستان سے رحم کی اپیل بھی خارج ہوچکی تھی۔.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود سے) عدالتوں سے طلاق حاصل کرنے کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو گیا، گزشتہ برس ایک ہزار سے زائد خواتین نے طلاق حاصل کرنے کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا جبکہ متعدد خواتین نے گھر بار چھوڑ کر دارالامان میں پناہ لے لی۔ فیملی کورٹ ذرائع کے مطابق سال 2014ء کے دوران ضلع بھر میں خواتین کی طرف سے طلاق حاصل کرنے کے لیے 1025 دعوے دائر کیے گئے جن میں سے فیملی جج نے ساڑھے تین سو مقدمات کا فیصلہ سنایا جبکہ باقی دعوے تاحال زیر سماعت ہیں۔ خواتین کی بڑی تعداد نے شوہروں کے مظالم سے تنگ آکر طلاق کے حصول کے لیے دعوے دائر کرنے کے علاوہ عدالت سے فیصلہ ہونے تک دار الامان میں رہنے کو ترجیح دی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تنسیخ نکاح کے دعوے دائر کرنے والی خواتین میں سے اکثریت ان کی ہے جن کی عمریں 17 سے 21 سال تک ہیں اور انہوں نے والدین کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کو ترجیح دی لیکن بعد ازاں شوہروں پر سنگین الزامات عائد کر کے طلاقوں کے دعوے دائر کیے۔ پچاس فیصد خواتین نے تو شادی سے تین ماہ کے اندر اندر ہی دعوے دائر کردیئے۔ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر نفسیات ڈاکٹر ساجدہ سلطان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر دوستی، موبائل فون کے بے جا استعمال، انڈین ڈراموں، کم جہیز کے طعنے ، بیٹا پیدا نہ ہونے اور گھر سے بھاگ کر شادی طلاق کی شرح میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ ماہر قانون چوہدری ناصر اقبال کا کہنا ہے کہ مشترکہ خاندان کی بجائے الگ رہائش کا مطالبہ اور شوہروں کا نشے کی لعنت میں مبتلا ہونا بھی طلاقوں میں اضافے کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف معاملات میں وکلاء لمبی ہڑتالیں نہ کرتے تو طلاقوں کے دعووں کی تعداد بڑھ جاتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شہزاد اکبر اور ای ڈی او زراعت شہزاد صابر نے کہا ہے کہ صحت مند قومیں اور توانا معاشرہ صاف ستھرے اور ا?لودگی سے پاک ماحول میں ہی تشکیل پاتا ہے اس لیے ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کا دینی اور قومی فریضہ ہے ، ماحول کو ا?لودہ ہونے سے بچانے کیلئے درخت انتہائی ضروری ہیں اس لیے ہم سب کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس کمپلیکس میں پودے لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی ا?لودگی اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ کرہ ارض کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر شجر کاری کے ذریعے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ ا?فیسر انوار الحق نے بتایا کہ ایک درخت 35 بچوں کو ا?کسیجن فراہم کرتا ہے اور 10 درخت ایک ٹن کے ائر کنڈیشنڈ کے برابر درجہ حرارت میں کمی لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کی بدولت انسانی صحت اور نشو ونما پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود سے) سیکرٹری ایکسائز کی جانب سے موٹر سائیکل اور رکشہ کی رجسٹریشن کے ساتھ نمبر پلیٹ کی فیس میں اضافہ کردیا گیا۔موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی فیس چار سو روپے اور رکشہ کی نمبر پلیٹ کی فیس 550روپے سے بڑھا کر 750 روپے کردی گئی جس کی وجہ سے عام آدمی پر نمبر پلیٹ کی مد میں مزید ٹیکس لگا دیا گیا جبکہ کاروں ،بسوں، ٹرکوں اوردیگر گاڑیوں کو نہیں چھیڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز ریکوری بڑھانے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ نمبر پلیٹیں انتہائی ناقص ہوتی ہیں اور بازار سے اس قسم کی نمبر پلیٹ دو سو سے اڑھائی سو روپے میں تیار ہو جاتی ہے حالانکہ محکمہ کی جانب سے جاری ہونے و الی نمبر پلیٹ کو مضبوط بنانے کے لئے بھی اس کے پیچھے آہنی پلیٹ لگوانی پڑتی ہے ،جس پر مزید دو سو روپے لاگت آتی ہے۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل اور رکشہ کی نمبر پلیٹ کی قیمت میں اضافہ اس لئے کیا گیا کیونکہ موٹر سائیکل کی سیریز ایک ماہ میں ختم ہو جاتی ہے۔ ایک ماہ کے دوران دس ہزار موٹر سائیکل رجسٹر کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔جو کہ سراسر زیادتی ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ ایکسائز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کو جو حکومت کی طرف سے ہدایت ملتی ہیں اس پر عمل درآمد کیا جاتا ہے ،حکومت جو بھی فیصلہ کریگی اس کے مطابق ہی فیس وصول کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمالیہ (رانا امجد سے) غلطیوں کی بھرمار اور سٹاف کی ناتجربہ کاری کے باعث کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سائلین کے لیے درد سر بن کر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ شہریوں کے لیے سہولت کی بجائے پریشانی کا سبب بن چکا ہے اور کئی ماہ گزرنے کے باوجود متعدد علاقوں کا ریکارڈ ہی مکمل نہیں ہو سکا جبکہ جو ریکارڈ مکمل کیا بھی گیا ہے اس میں اتنی غلطیاں ہیں کہ سائلین کے لیے اراضی کا انتقال جوئے شیر لانے کے مترادف ہو چکا ہے۔ رہی سہی کسر کمپیوٹر کے استعمال سے ناواقف سٹاف نے پوری کر دی ہے ، ناتجربہ کار افراد کی جانب سے ڈیٹا سکین کرنے کی وجہ سے نام، پیمائش اور رقبے کی منتقلی میں فاش غلطیاں کی گئیں اور چند کنال اراضی کے مالک کے نام پر کئی ایکڑ درج کر دیے گئے جبکہ کئی کئی ایکڑ کے مالکان کو تھوڑی سی اراضی کا مالک ظاہر کر دیا گیا جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات پیش ا? رہی ہیں اور وہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے کئی کئی ہفتے خوار ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سائلین نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ڈی سی او ٹوبہ وقاص عالم سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمالیہ (رانا امجد سے) گیس کا پائپ لیک ہونے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے لکڑی سے بنی چھت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہوٹل کی چھت و دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کا عملہ اطلاع کے باوجود بروقت نہیں پہنچ سکا اور لوگوں نے اپنی مدد ا?پ کے تحت ا?گ پر قابو پایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمالیہ (رانا امجد سے) ناقص سیوریج سسٹم کے باعث شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہو گئیں، بارش کے پانی کا نکاس نہ ہونے کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ، ٹی ایم اے حکام نے ا?نکھیں موند لیں۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں ناقص سیوریج سسٹم کے باعث بارش کے کئی روز بعد بھی خالد کالونی، خورشید ا?باد، اسلام نگر، راوی ٹاؤن، نادرا آفس اور شہر کے دیگر علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور شہری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ اس پانی پر پلنے والے مچھروں اور دیگر حشرات الارض نے اہل علاقہ کا جینا محال کر رکھا ہے جبکہ تعفن کے باعث سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے۔ شہریوں نے صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی ان کے مکانوں کی بنیادوں میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے حکام کی توجہ متعدد بار اس جانب دلائی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ وقاص عالم اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ شمائلہ منظور سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج سسٹم درست کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگ کا جان و مال محفوظ رہ سکے۔