لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں چاقو لے کر گھسنے کی کوشش کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور سیکورٹی اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ امتیاز کے کمرے کے باہر سیکورٹی اہلکاروں نے زبیر نامی شخص کو چیک کیا تو اس نے چاقو نکال لیا اور اہلکاروں کو چاقو سے ڈرانا شروع کر دیا۔
ملزم نے چیف جسٹس کی عدالت میں گھسنے کی کوشش کی تو اہلکاروں نے اسے حراست میں لے کر چاقو قبضے میں لے لیا۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم چیف جسٹس پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔