صوبائی حکومت کی جانب سے سبی میں چاکر اعظم یونیورسٹی اہم قدم ہے

Mohammad Khan Achakzai

Mohammad Khan Achakzai

سبی (محمد طاہر عباس )پہاڑوں سے اتر کر بلوچستان کی خوشحالی امن کیلئے اپنا رول ادا کریں تعلیم کو عام کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے سبی میں چاکر اعظم یونیورسٹی اہم قدم ہے بنددق کسی مسئلہ کا حل نہیں قلم کو ہتھیار بنا کر اپنے بچون کو مستقبل سنورانے کیلئے غیور عوام امن حوشحالی ترقی اور ملک وقوم کی رہنمائی کریں ان خیالات کا اظہارکور کمانڈر بلوچستان ستارہ امتیاز میجر جنرل ناصر حسین جنجوعہ نے جشن سبی میلہ مویشیان واسپاں کی اختتامی تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرگورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، جے او سی میجر جنرل نوید اظہربرگیڈئر شہزاد احمد، کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل احسن رضا زیدی ونگ کمانڈر کرنل وقاص ملک،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، سابق نگرانی وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی، صوبائی وزیر صحت بلوچستان واجہ رحمت صالح بلوچ، صوبائی وزیر ایس اینڈ جی ڈی اے وچیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی، صوبائی وزیر لائیوسٹاک واموراحیوانات لہ لہ عبید اللہ بابت ، صوبائی وزیر پی ایم ڈی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،سیکرتری لائیواسٹاک بلوچستان محمد صدیق مندوخیل کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ ، ڈپٹی کمشنر سبی وچیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سبی میلہ سہیل الرحمن بلوچ،،ڈی آئی جی سبی افتخارالحق ، ڈی پی او سبی محمد انور کھیتر ان سابق ناظم اعلیٰ سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی، سیکرٹری لائیواسٹاک صدیق احمد مندوخیل چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، وائس چیئرمین ملک میر محمد چانڈیہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داؤد رند، وائس چیئرمین میر شہداد خان مری،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات سبی وقارالزماں کیانی ،ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر میاں منظور ، ڈی ایچ او پنجگور ڈاکٹر کہور خان بلوچ، نیشنل پارٹی پنجگور کے صدر لیاقت بلوچ ، جاوید کچکول ، جنرل سیکرٹری تاج نعیم بلوچ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی محمد خان سیلاچی ،میونسپل ایڈمنسٹر یٹرسبی سید احسن شاہ ، میر حبیب الرحمن رند ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک وہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج الحاج ڈاکٹر محمد افضل لودھانی ،نیشنل پارٹی سبی کے رہنما ملک ظفر سلطان باگڑرانی ، ضلعی صدر یارمحمد بنگلزئی نائب صدر میر اسلم گشکوری ،جنرل سیکرٹری سلیم عمر رند ایڈووکیٹ کامریڈ ہدایت اللہ سیلاچی ، اللہ بخش مری، کونسلرز، ملک فقیر احمد رند، عبدالستار رند، ندیم رضا ، غوث بخش ، ثاقت بھٹہ ،ملک اکبر شاہوانی ، آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن سید طاہرعلی ، سبی یونین آف جنرنلسٹس سبی کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری کامران احمد، سینئر نائب صدر ارشاد احمد خلجی ، نائب صد ر یار علی گشکوری، فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، رابط سیکرٹری خرم شہزاد، پریس سیکرٹری نیاز احمد نیازی ، طاہرعباس ، ڈاکٹر عباس چشتی ، محمد بابر ، راشد گجر۔راجیش کمار عرف گنگا، بلوچستان بھر سے آنے والے منتخب عوامی نمائندوں کے علاقہ قبائ،ی سیاسی سماجی شخصیات بھی موجود تھے میجر جنرل ناصر حسین جنجوعہ نے کہا سبی کا سالانہ تاریخی وثقافتی میلے کا آغاز 1918میں باقاعدہ شروع کیا گیا جو آج تک جاری ہے تاریخی سبی میلہ بلوچستان اور ملک کی عوام کیلئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے یہ۔

روایتی میلہ بلوچستان کی قدیم ثقافت کا مظہر ہے اورتہذیبی ورثہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا بھی ذریعہ ہے میں سلام پیش کرتا ہوں بلوچستان کی حکومت سول انتظامیہ اور سبی کے مقامی لوگوں کا جنہوں نے اس میلے کو کامیاب بنایا آج کی شام آپ کی کامیابی کی نوید ہے بلوچستان کے لوگوںنے امن کو ہر بات پر ترجیحی دی بلوچستان کو پرامن بنانے کی ٹھانی ہے آج آپ لوگوں کی شرکت اس بات کا اعلان کرتی ہیں کہ تبدیلی امن پیار محبت جو بلوچستان کی سابقہ روایات کا مظہر تھی آپ لوگ آج اسی کی تمنا کئے ہوئے ہیں بلوچستان کے غیور عوام لڑائی خون خرابہ گولہ بارود سے تنگ آچکے ہیں نوجوان نسل ان چیزوں کو سمجھیں چاکر اعظم کی روایات کو اپناتے ہوئے امن خوشحالی کی جانب گامزن ہوجائیں سبی کا تاریخی میلہ اپنی روایات کاامین ہے جو صدیوں پرانے رسم رواج کامظہر ہے قیام پاکستان کے بعد بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سبی میلے میں آئے اور بلوچستان کی عوام نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ان کا شاندار استقبال کیا تھا سبی میلہ امن بھائی چارے اتحاد تنظیم کا درس دیتا ہے ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے بلوچستان کے پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے عوام اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔

انہون نے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت حکومت بلوچستان کی کارکردگی کو سرائتے ہوئے کہا کہ سبی میں تعلیم کی فراہمی کیلئے چاکراعظم یونیورسٹی کا قیام اس علاقہ کے نوجوانوں کیلئے نعمت سے کم نہیں جس کے باعث تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوگا شہری اپنے بچوں کو تعلیم سے آرستہ کریں اور ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوجائیں اس موقع پر انہوں نے ناراض بلوچ بھائی سے کہا کہ وہ بیرونی پروپیگنڈامیں اپنے بچوں کا مستقبل برباد نہ کریں یہ وطن آزاد ہے اور آپ ایک آزاد ملک کے باشندے ہوں آئیں اپنی ناراضگی کو ختم کریں اور پاکستان کے قابل فخر بیٹے بناکر ملک وقوم کی رہنمائی کریں ہتھیار پھنک کر قلم اٹھائیں پہاڑون اور غاروں میں اپنی صلاحیتوں کو برباد نہ کریں بھائی بہنوں کو قتل نہیں کریںدہشت گردی سے باز آجائیں امن خوشحالی ترقی بھائی چارے کے ساتھ بلوچستان کی روایات کا قائم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں انہوں نے صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنر و ڈپٹی کمشنر سبی وانتظامیہ سمیت فلاورشو اور دیگر پروگرامز پیش کرنے والوں کی خدمات کو سراہا۔