گجرات کی خبریں 12/03/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات ( جی پی آئی ) بااثر شخصیت کی محکمہ ہندواوقاف کے افسران سے ملی بھگت،اکبری قلعہ کے ساتھ واقعہ گرائونڈ جوکہ اہل علاقہ کے لئے استعمال ہوتا تھا اورپاکستان بننے کے بعد اہل علاقہ نے محکمہ سے کرایہ پر حاصل کرلیا تھا تاکہ یہ اہل محلہ کے لئے استعمال ہو سکے مگر بااثر شحصیت نے اسے اپنے نام الاٹ کرواکر فروخت کردیا جس پر محمد ایوب اور ملک مسعود نے اس جگہ پر پلاٹ بنا کر اسے فروخت کرنا شروع کردیا ناجائز طور پر جب نعیم اختر کے نام اڑھائی مرلہ فروخت ہوا تواہل علاقہ کے احتجاج پرDCOگجرات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات کو انکوائری مارک کی جس نے انکوائری رپورٹ اہل علاقہ کے حق میں مرتب کرکے بھجوادی ہے۔اہل علاقہ غمی خوشی کے وقت مشکلات پیش آرہی ہیںاور میتیں اہل علاقہ گرائونڈ کی بجائے تنگ گلیوں میں رکھنے پر مجبور ہیں۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر میاں حمزہ شہباز شریف کے کوارڈنیٹرشجاع بٹ نے گذشتہ روز علاقہ دورہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات کی اور مسائل سنے اور یقین دہانی کروائی کی وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں یہ بات ہے اور میں محکمہ ہندو اوقاف کے حکام کو اس سلسلہ میں احکامات سے آگاہ کروں گا اور اہل علاقہ کو انصاف ملے گا۔اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب،چیئرمین ہندو اوقاف اور ایڈمنسٹریٹر ہندواوقاف سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) اے ڈی سی جی گجرات عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے ‘ اور پولیس کے ملازمین کے تحفظ اور اُن ورثاء کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے ہیں ‘ وہ گزشتہ روز ضلعی کونسل ہال گجرات میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے تعاون سے منعقدہ ڈرامہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ‘ انہوں نے کہا کہ میں نے سندھ میں بھی ڈیوٹی کی ہے’ اُس وقت میں بڑا پریشان ہوتا تھا کہ پولیس افسران و ملازمین بڑی تعداد میں شہید ہو رہے ہیں ‘ اُن کو کوئی پرسان حال نہیں لیکن گجرات آ کر مجھے خوشی ہوئی ہے کہ یہاں ڈی پی او گجرات پولیس افسران وملازمین کی فلاح و بہبود اور اُن کے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہے ہیں ‘ اُنہوں نے چھ ماہ کی سٹیشنری تک تھانوں میں فراہم کر دی ہے ‘ تاکہ گجرات پولیس امیج بہتر ہو سکے ۔ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی جنگ ہے ‘ یہ اُس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک پولیس کے ساتھ ساتھ عوام بھی ساتھ نہ ہو ‘ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گجرات میں لوگوں میں شعور موجود ہے ‘ اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں ‘ پولیس ملازم سب سے پہلے عوام کا محافظ ہے ‘ اور ہمیں ان محافظوں کی عزت کرنی ہے ۔ گجرات پولیس کے تعاون سے یہ ڈرامہ بڑے لیول پر پیش کیا جائے گا ۔ تاکہ پولیس ملازمین و افسران میں جذبہ پیدا ہو سکے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی ) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں داخلے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ‘ اور لوگوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے ‘ لوگوں میں داخلے کے سلسلہ میں مقابلہ کا رجحان پا جاتا ہے ‘ اور لوگ داخلوں کے سلسلے میں رابطے کر رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے معیار کو سراہا ہے ‘ اور اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ معیار بر قرار رہے گا ۔ اور دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس بلاشبہ ایسا ادارہ ہے جس میں عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جار ہا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ اور مرکزی مجلس عاملہ کے رکن جماعت اسلامی ضلع گجرات کے سابق امیر ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی چھوٹی صاحبزادی نے حفظ قرآن مکمل کرلیا اس حوالے سے خصوصی تقریب کے انعقاد کا جب فیصلہ ہوا تو طے پایا کہ کینیڈا والی پھوپھی جان کی آمد کے بعد تقریب منعقد ہوگی۔10مارچ کی رات کو ڈاکٹر صاحب کی ہمشیرہ کینیڈاسے اسلام آباد پہنچی جو کے استقبال کے لئے ڈاکٹر سید احسان اللہ خود ائیرپورٹ گئےْ۔ 10اور 11مارچ کی درمیانی رات دس بجے گھر سے اسلام آباد ایئر پورٹ کینیڈا سے آنے والی ہمشیرہ کو لینے پہنچے اپنی ہمشیرہ اور ان کے بچوں کو لے کر واپس کھاریاں کے لئے روانہ ہولئے۔دینہ پہنچ کر انہوں نے اپنے والد محترم سید عبداللہ شاہ کو فون کیا کہ ابا جی دینہ کراس کرلیا ہے اب ہم پہنچنے ہی والے ہیں لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا اور5:15کے قریب جب لوگ نماز فجر کی تیاریوں میں مصروف تھے جس ہائی ایس پر ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ اپنی ہمشیرہ اور ان کے بچوں کے ہمراہ سوار تھے وہ ہائی ایس ٹرک سے ٹکرا گئی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر صاحب شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ جہلم لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ”انا للہ وانا علیہ راجعون” اس حادثے میں ڈرائیور بھی زخمی ہوا لیکن باقی اہل خانہ کو معمولی خراشیں آئیں حادثے کی خبر سنتے ہی اندرون و بیرون ملک ڈاکٹر سید احسان اللہ کی صحت یابی کے لئے دعائوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

اور پھر ان کی شہادت کی خبر سنتے ہی ان کے چاہنے والے ہزاروں کی تعداد میں ان کی رہائشگاہ پہنچنا شروع ہو گئے ان لوگوں میں جماعت اسلامی کے ارکان، کارکنان حامیوں کے علاوہ ہر مکتبہ فکر اور ہر سطح کے لوگ شامل تھے اور سب کی آنکھیں اشکبار تھیں ہر ایک سمجھتا تھا کہ ڈاکٹر سید احسان اللہ کا اس سے خصوصی تعلق تھا عام لوگوں کی طرح یہ خبر جب جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت تک پہنچی تو سارے پروگرامات اور شیڈول کینسل کرکے مرکزی امیر محترم برادرم سراج الحق، قیم پاکستان جناب لیاقت بلوچ، نائب امراء میاں محمد اسلم، راشد نسیم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں مقصود احمد، نائب امراء ڈاکٹر عبید اللہ گوہر، اظہر اقبال حسن اور مختلف اضلاع کے امراء اور کارکنان فوری طور پر کھاریاں پہنچنے لگے۔ ڈاکٹر صاحب کے والد محترم اور جماعت کے بزرگ رکن سید عبید اللہ شاہ کمال صبر کی عملی مثال بنے ہوئے تھے جبکہ ڈاکٹر صاحب کے دونوں بھائی سید ضیاء اللہ شاہ (نائب صدر الخدمت پنجاب) اور انعام اللہ (PAF) سے لوگ لپیٹ لپیٹ کر رو روکر اظہارِ افسوس کر رہے تھے۔ سید ضیاء اللہ اشکبار آنکھوں سے ہر ایک کو صبر کی تلقین اور ”انا للہ وانا علیہ راجعون” کا ورد کر رہے تھے۔ ڈاکٹر احسان اللہ شاہ کے قریبی دوست اور دست راست ڈاکٹر طارق سلیم بھی نڈھال نظر آتے تھے ملک بھر سے نمازِ جنازہ میں شرکت کے لئے لوگوں کی آمد شروع ہو چکی تھی جماعت کی قیادت نے فیصلہ کیا کیونکہ سیکورٹی خدشات کے باعث ہر کسی کا کینٹ کے اندر آنا ناممکن ہے لہٰذا نمازِ جنازہ جی ٹی روڈ کھاریاں کینٹ کے ساتھ ایک ملحقہ کھلی جگہ پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہزاروں کی تعداد میں موٹرسائیکل اور گاڑیاں ہی گاڑیاں نظر آ رہی تھیں جبکہ عوام کا جم غفیر سنبھالے نہ جا رہا تھا نمازِ جنازہ کے اجتماع سے قائدین خطاب کر رہے تھے نمازِ جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ میرے محسن، مربی اور شفیق استاد تھے

انہوں نے انگلی پکڑ کر مجھے جماعت کے تنظیمی امور میں راہنمائی دی وہ ہمہ وقت جماعت کے لئے کام کرتے تھے ان کی شہادت سے جماعت اسلامی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جماعت اسلامی ایک مخلص راہنما اور ضلع کے عوام ایک ہمدرد مسیحا سے محروم ہو گئے ہیں۔ جمعیت اشاعت التوحید والسنہ سید شفاء اللہ بخاری نے کہا کہ ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کا وقت پورا ہو چکا تھا خالق حقیقی سے جا ملے ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کو انبیاء اور صلحاء کا قرب نصیب کرے پوری جماعت اسلامی اور اندرون و بیرون پھیلے ہوئے ان سے محبت کرنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ گوہر نے کہا کہ دل امادہ نہیں ہو پا رہا کہ ایک عظیم ساتھی ہم سے بچھڑ گیا ہے موت اجل ہے اور موت کا فرشہ ہمارے ایک قیمتی ساتھی کو لے گیا ہے جنہوں نے اللہ کے دین کی خاطر کبھی بھی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا تھا ان پر متعدد آزمائشیں آئیں لیکن انہوں نے جس عظیم راہ کا انتخاب کیا ساری زندگی اس راہ پر مثالی انداز میں گزار دی۔ ان کی نجی زندگی، معاشرتی زندگی، کاروبار ہر چیز میں اقامت دین کا جذبہ موجزن ہوتا تھا۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ خدا کے سوا کائنات کی ہر شے فانی ہے ہر شخص نے چلے جانا ہے لیکن اس طرح اچانک چلے جانا پسماندگان جماعت اور متعلقین کے ساتھ محبت کرنے والوں اور اہل خانہ کے لئے ایک عظیم صدمہ ہے ہم نے ڈاکٹر صاحب کے ساتھ ایک طویل وقت گزارا ان کو ہر پہلو سے دیکھنے کا موقع ملا ان کا ہر پہلو ہی مکمل تھا وہ ایک سچے عاشق رسول تھے ان کی محبت میں کبھی ہم نے کمی محسوس نہ کی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل محترم لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈاکٹر سید احسان اللہ اپنی زندگی کی مدت پوری کر کے اللہ کی طرف لوٹ گئے ہم اللہ کی بارگاہ میں اس بات کی شہادت دیتے ہیں کہ یہ شخص اللہ کے دین کا متوالہ اور ہر وقت دین قائم کرنے کی تڑپ اور امنگ رکھتا تھا

اللہ کے بندوں سے محبت اور دکھ درد کا احساس کرنے والاتھا انہوں نے جماعت اسلامی میں بہت ہی شاندار اور جاندار کردار ادا کیا میرا ذاتی طور پر بھی ڈاکٹر صاحب سے بہت طویل مدت سے تعلق تھا میں نے انہیں عوام کے لئے ہر محاذ پر خدمت کی تڑپ رکھنے والا پایا ظلم و جبر کے خلاف انسانوں کے ساتھ ناانصافی کے نظام کو ختم کرنے کی تڑپ ہر وقت اس شخص میں موجود ہوتی وہ آج کامیاب زندگی گزار کر چلا گیا نبی محترمۖ کے فرمان کی روشنی میں حادثے کی موت کو بھی شہادت کا رتبہ ہے اللہ ان کے مشن کو کامیابی دے ان کی نیکیوں کو قبول کرے ان کی کمی صرف دینی لوگوں ہی کا نہیں پورے علاقے بلکہ پوری دنیا میں ان کے چاہنے والوں کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے وہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ اور مرکزی عاملہ کے رکن ہونے کے علاوہ صوبائی اداروں میں بھی ہمیشہ جرات اور دلیل کے ساتھ بات کرتے تھے ان کی شہادت سے ان کا گھر اور اولاد ہی کا نہیں پوری جماعت اسلامی کا نقصان ہے ہم اللہ کے حکم اور رضا پر راضی ہیں نظام قدرت ہے جو آیا ہے اسے اپنی مدت پوری کر کے جانا ہی ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا کہ ڈاکٹر سید احسان اللہ اقامت دین کی تڑپ رکھنے والے ایک نڈر اور دلیر مجاہد کا نام تھا جس کی زندگی کا ہر لمحہ اللہ کے دین کی سربلندی اور اللہ کی مخلوقات کی فلاح و بہبود کے لئے گزرا ہے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا کہ آج سید عبداللہ شاہ ہی نہیں اپنے بیٹے ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کو رخصت کر رہے بلکہ یہاں موجود ہر مرد اور عورت یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اپنے بھائی یا بیٹے کو رخصت کر رہے ہیں یہ عبداللہ شاہ اور ان کے بیٹوں کا بڑا حوصلہ ہے کینٹ کی پابندیوں کے باعث جی ٹی روڈ پر گھنٹوں جنازے کا انتظار اور پھر جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ شخص ہر کسی کے دل میں زندہ رہے گا بعض لوگوں کے اٹھ جانے سے ایک گھر اور ایک بستی محروم ہوتی ہے

لیکن ڈاکٹر سید احسان اللہ کے چلے جانے سے پوری قوم محروم ہو گئی ہے وہ اقامت دین کے راستے میں نہ کبھی بکا نہ جھکا اور آج کے مفاد پرستانہ دور میں قرون اولیٰ کی یادیں تازہ کر گیا۔ اسی اثناء میں ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی میت کو ایمبولیس سے اتار کر جنازہ گاہ کی جگہ لایا گیا کتنا خوش قسمت اور عظیم تھا وہ شخص کہ جس کے چاہنے والے اس کی میت کو کندھا دینے کے لئے بے تاب تھے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر برادرام سراج الحق، قیم لیاقت بلوچ، اظہر اقبال حسن اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین میت کو کندھا دے کر جنازہ گاہ لائے اور پھر برادرام سراج الحق نے نمازِ جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سید احسان اللہ ایک نظریئے اور ایک عقیدت کا نام ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اللہ کے دین کی خاطر گزار دی بچپن، لڑکپن اور جوانی ساری زندگی اللہ کے دین کی سربلندی کے لئے گزاری وہ بچوں سے، جوانوں سے، انسانوں سے سب سے پیار کرنے والے تھے ان کی شہادت سے ہم ایک عظیم قائد سے محروم ہو گئے ہیں ان کی دوستیاں بھی اللہ کے لئے تھیں اُن کا اوڑھنا، بچھونا اللہ کے دین کی سربلندی تھی ڈاکٹر احسان اللہ جنتی پرندہ تھا رخصت ہو گیا ہم آجسب ان کے جنازہ میں شامل ہیں سبق تو یہ ہے کہ ہم سب نے اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے ہر انسان کو صبر کرنا چاہئے لوگو تیاری کر لو اللہ تعالیٰ کا تابع فرمان بنو اور موت کے لئے تیار رہو پاکستان میں اسلام کی سربلندی ے لئے کام کرنا وقت کا تقاضا ہے اور ہم نے تو ملک بھی اللہ کے دین کی خاطر بنایا تھا اللہ کو راضی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم اس ملک میں اللہ کے دین کی سربلندی کے لئے کام کریں اور ایک ایسا نظام جو نبی پاکۖ اس دنیا میں اللہ کی طرف سے لائے تھے اس نظام کو اپنی ذاتی زندگی میں ضرور موجود ہونا چاہئے اور زندگی میں صرف اللہ سے ڈرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے مرحوم ساری زندگی اس ذمہ داری کو نبھاتے رہے جہان فانی سے رخصت ہو گئے شہادت ایک بہت بڑا مرتبہ ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ ڈاکٹر احسان اللہ کی شہادت قبول فرمائے اور ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے جس مقصد کی خاطر انہوں نے زندگی گزاری ہے اللہ ہم زندہ لوگوں کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم بھی اس مقصد میں کامیاب ہو جائیں۔اس موقع پہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 73کے آئین کو منسوخ کرنے کیلئے استعماری سازشیں جاری ہیں۔

حکمران صرف قرآن و سنت کی تعلیمات کی ہی نہیں 73کے آئین کی بھی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔73کے آئین میں واضح طور پر ملک میں اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کیا گیا ہے اور عہد کیا گیا ہے کہ ملک میں کوئی قانون قرآن وسنت کے خلاف نہیں بنایا جائے گا ،اس آئین کومنسوخ کرنے کیلئے بین الاقوامی سازشیں جاری ہیں اور خود حکمران آئین و قانون کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کررہے ہیں ۔اگر ایک بارملک کو متفقہ آئین سے محروم کردیا گیا تو دوبارہ قوم کسی ایک آئین پر متحد نہیں ہوسکے گی ۔ظلم و جبر اور استحصال سے پاک معاشرے کا قیام صرف نظام شریعت ہی سے ممکن ہے ،روٹی کپڑا اور مکان صرف اسلام کا عادلانہ نظام دے سکتا ہے ۔دنیاکو خوشحال بنانے کے دعویدار کمیونزم اور سوشلزم اپنی موت مر چکے ہیں ۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور فلاح کی ضمانت صرف نظام مصطفےٰۖ میں ہے ۔سراج الحق نے کہا کہ ہماری جدوجہد ملک سے طبقاتی اور استحصالی نظام کے خاتمہ کے لئے ہے اور ہم ہر اس کوشش کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کا ساتھ دیں گے جو عوام کو ظالمانہ نظام سے نجات دلانے کیلئے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانا وقت کی ضرورت ہے ،گزشتہ 67سالوں میں عوام کو محرومیوں اور مجبوریوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا ۔قومی وسائل پر اشرافیہ قابض ہے جو غریب کے منہ سے روٹی کا آخری ٹکڑا بھی چھیننا چاہتا ہے ،غریب کو انصاف ملتا ہے نہ اسے تعلیم ،صحت اور روز گار کی سہولتیں دستیاب ہیں جبکہ ان کے ووٹوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے ہمیشہ ان کی امنگوں کا خون کیا ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی و سیکولر لابی 73ء کے آئین کے خاتمہ کیلئے سرگرم ہے تاکہ جس آئین میں انہیں کافر قرار دیا گیا ہے اس سے چھٹکارا حاصل کرلے مگر وہ اس طرح کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکے گی ،پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام قومی آئین کا دفاع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے سہولتیں فراہم کریں ۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی داخلہ ،خارجہ اور معاشی و اقتصادی پالیسیوں کو قرآن و سنت کے تابع کرنا چاہتی ہے ۔ہم چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریز کے قانون کی بجائے اللہ کے قانون کی کتاب دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ عام آدمی کو عدل و انصاف مل سکے

اور لوگوں کو حصول انصاف کیلئے کئی کئی سال تک عدالتوں کی خاک نہ چھاننا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے کہ وکلاء بھی عدالتوں میں برطانیہ ،امریکہ اور یورپی قوانین کے حوالے دینے کی بجائے قرآن حکیم کی روشنی میں دلائل دیں ۔انہوں نے کہا کہ جو اللہ پوری کائنات کے نظام کو چلا رہا ہے کیا اس نے انسان کو پیدا کرنے کے بعد زندگی گزارنے کا نظام نہیں دیا؟ ،ہم اسی نظام حیات کو اپنا کر پریشانیوںاور مصیبتوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ کی غلبہ اسلام کیلئے جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔برادرم سراج الحق کے خطاب کے بعد نائب امیر جماعت اسلامی محترم حافظ محمد ادریس نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، دیگر ذمہ داران فرید احمد پراچہ، لیاقت بلوچ، حافظ محمد ادریس، ڈاکٹر سید وسیم اختر، سید وقاص انجم جعفری، راشد نسیم، امیر العظیم، ڈاکٹر عبید اللہ گوہر، میاں مقصود احمد، زبیر احمد گوندل، اظہر اقبال حسن، شیخ عتیق الرحمن، نذیر احمد جنجوعہ سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، سیاسی، سماجی، مذہبی الغرض ہر مکتبہ فکر کی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ کے قائم مقام صدر چوہدری عمران سبحانی نے کہا ہے کہ شمسہ فری ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے علاقے بھر کی خواتین اور بچیوں کوگھر کی دہلیز پہ مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔گزشتہ روز معززین علاقہ اور اوورسیز پاکستانیز کے ایک وفد جن میں گوجرخان سے تعلق طارق خان اور اعجازاحمد آف یوکے شامل ہیں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد اس علاقے سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور خواتین کی پسماندگی دور کرنا ہے۔چوہدری عمران سبحانی نے کہا کہ اس ادارے کے تحت نہ صرف ہم بچیوں اور خواتین کو مختلف ہنر سکھائیں گے بلکہ ان کو یہاں پہ تربیت حاصل کرنے کے بعد روزگارکے موقع بھی ملیں گے البتہ جو خواتین اپنے گھروں میں بیٹھ کر اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنا چاہیں ان کو آسان اقساط پہ مشینیں اور دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے۔اس کے علاوہ عالمی سطح کے ایک بوتیک کا قیام بھی ہمارے مشن کا حصہ ہے جہاں سے ہم بہتریں عالمی معیار کے ملبوسات تیار کرکے بیرون ملک بھیجیں گے اور اس کا سارا منافع پھر اسی سیٹ اپ میں خواتین اور بچیوں کی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس پہ خرچ ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ شمسہ فری ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ گلیانہ خواتین کا ادارہ ہے جہاں پہ کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ اس موقع پہ چیئرمین شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن حاجی ا متیاز احمد ،سعید احمد، غلام فرید اور محمد شکیل بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سنیئر راہنما ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اورسینئر راہنما حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ ایم کیو ایم ایک دہشت کی علامت ہے اس پر پابندی لگائی جائے،رینجرز کو جرات مندانہ کارروائی پر سلام پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کی بالا دستی کیلئے ایسے جرات مندانہ اقدامات کریںاورملک بھر میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے تو ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک خداداد میں انتشار اور دہشت کی علامت بننے والی تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جانی چاہیے سیاسی جماعتوں کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصرکی سر پرستی کرنے والے چور لٹیروں کو سزائیں دے کر ملک و قوم کی خدمت کی جائے تا کہ دنیا بھر میں پاکستان کاعزت و وقار بلند ہو سکے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی وجہ سے سندھ کے عوام بالخصوص کراچی کے عوام عرصہ دراز سے مشکلات میں ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپاکستانی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کو یقینی بنا نا ہو گاانہوں نے کہاکہ نیٹو اسلحہ کی برآمدگی اور جرائم پیشہ مطلوب افراد کو پناہ دینے والی جماعت کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی کی جانی چاہیے ایسی جماعت جو عسکری ونگ بنا کر سیاست کو بدنام کر رہی ہے جمہوریت کیلئے خطرہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں ہے ۔ 80فیصد میڈیا یرغمال ہے ملک میں صحافت آزاد انہ ماحول میں نہیں کی جا رہی ہے ،صحافی انڈر پریشر رہتے ہوئے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان خیالات کااظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صد راور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمدافضل بٹ نے گجرات پریس کلب میںاظہار خیال کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں جرنلسٹس محفوظ نہیںہیں، چھوٹی سی غلطی پر کسی کے نشانہ پر آجاتے ہیں، اسی لئے صحافیوں کی ہرلحاظ سے ٹریننگ بہت ضروری ہے، گجرات پریس کلب ہرمہینہ میں صحافیوں کی ٹریننگ کیلئے ملک کے موجودہ بحرانوں کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد کرے اس سلسلہ میں یونیورسٹی آف گجرات کا بھی تعاون حاصل کیا جاسکتا ہے نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے جو بھی سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گاگجرات پریس کلب کو سیمینار میں مدعو کیا جائے گا، حیدر آباد پریس کلب میں آئندہ ماہ ورکشاپ کی جارہی ہے، جس میں شمولیت کیلئے گجرات پریس کلب کو دعوت دیتے ہیںمحمد افضل بٹ نے کہا کہ پاکستان بھر کے صحافیوں کو متحد ہونا چاہیے تاکہ صحافی ایک بڑی قوت بن کر ابھر یں، اس کیلئے لمبی جدوجہد درکار ہے، ہم ایکدوسرے کا ساتھ دینے کیلئے بھرپور کام کررہے ہیںاور یہ سلسلہ مضبوط سے مضبوط تر ہونا چائیے انہوں نے کہاکہ پریس کلب ادبی، سیاسی، سماجی سرگرمیوں کا مرکز ہوتے ہیں،شہر کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے پریس کلب اپنا فعال کردار ادا کرے، یونیورسٹی آف گجرات کے سٹوڈنٹس کو بھی پریس کلب اپنے تجربات سے آگاہ کریںتاکہ فیلڈ میں کام کرتے وقت انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہوسکے۔ یونیورسٹی میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس کیلئے گجرات کے صحافی ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، گجرات کے صحافیوں اور سٹوڈنٹس کیلئے گجرات پریس کلب کے صحافی رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، گجرات کے صحافیوں اور سٹوڈنٹس کا آپس میں مذاکرے، سیمینار ہونے چاہیں، اس اقدام سے صحافت میں بہتری آئے گی افضل بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں صحافیوں کے قاتلوں کو کبھی سزا نہیںہوئی، ماسوائے 2صحافیوں کے قاتلوں کو سزا ہوئی ہے، اس لئے صحافی اپنے حفاظتی حصار میں رہتے ہوئے اپنے کام کو سرانجام دے ستم ظریفی ہے کہ پاکستان کے ادارے کو خواہش ہوتی ہے کہ صحافی انکی مرضی کی رپورٹنگ کریں مگر ایسا نہیں ہونا چائیے گجرات پریس کلب کے صدر عبدالستار مرزا نے کہا ہے کہ گجرات پریس کلب کے قیام کیلئے سینئر صحافیوں نے دن رات محنت کی انہیں کی محنت کی بدولت گجرات پریس کلب کی خوبصورت بلڈنگ کا قیام عمل آیا۔ ان کا لگایا ہوا پودا آج تناوار درخت بن چکا ہے جس کی چھائو میں ہم سب اکٹھے بیٹھے ہیں، اور صحافیوں کی فلاح وبہبود اور پریس کلب کی بہتری کیلئے متحد ہوکر کام کررہے ہیں۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر یاسر بٹ،سابق صدر راجہ حبیب اور سینئر صحافی رانا نوید بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمدافضل بٹ، گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر یاسر بٹ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ممبر راجہ حبیب، سینئر صحافی رانا نوید آف گوجرانوالہ نے گجرات پریس کلب کے صدر عبدالستار مرزا کے دادا جان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کا سایہ اہل خاندان کیلئے ایک گھنے درخت کی مانند ہوتا ہے، انکی وفات پر اہلخانہ کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے اس موقع پرڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی، گجرات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت، زاہد محمود، محمدسجیل خان ندیم اسدی،عاصم رضا سید،عرفان خفیظ کھوکھر، وقاص احساس، وحید مراد مرزا، ملک شفقت اعوان، اعجاز احمدشاکر، سید نویدشاہ، ذیشان ذوالفقار، انور حسین بھٹی، شفقت علی، ظہیر مرزا، توصیف ڈار، رانا محمدنذیر، نوازش علی نوازش، شامی کٹھانہ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری بھی موجود تھے ،۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 15فیصد کمی کر دی گئی ہے جبکہ اس فیصلے عمل درآمد کے لئے پرائس امجسٹریٹس کو متحرک کر دیا گیا ہے دوسری طرف ضلع بھر کے تمام گھی ڈیلرز نے اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامیہ کو نئی قیمتوں پر گھی اور آئل فروخت کرنے کی یقین دہانی کر ادی ہے ۔حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 15فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اس سلسلے میں دونوں پراڈکٹس کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے اور حکومتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دیں دوسری طرف اس حکم پر عمل درآمد کے لئے ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس نے 80دوکانوں پر چھاپے مارے اور قیمتوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جبکہ زائد قیمت وصول کرنے والے کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔ دریں اثنا اے ڈی سی عرفا ن علی کاٹھیا کی زیر صدارت گھی اور آئل ڈیلرز کا اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے 26ہول سیل ڈیلرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے واضع کیا کہ حکومت کی طرف سے عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اس اقدام پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ ہول سیل ڈیلرز اس مقصد کے لئے مکمل تعاون کریں گے ۔ انہوں نے واضع کیا کہ زائد نرخ وصول کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ دریں اثناء گھی ڈیلرزنے انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ نئی قیمتوں پر عمل در آمد یقینی بنائیں گے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیا جائے گاانہوںنے اس مقصد کے لئے تحریری یقین دہانی بھی کر ادی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے ڈی او ناظم ایاز کی زیر قیادت جی ٹی روڈ اور شادیوال روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے آلودگی کا باعث بننے والے 6فیکٹریوں اور ناقص گھی استعمال کرنے اور صفائی کا انتظام نہ ہونے پر سویٹس شاپ کو سیل کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کاروائی کے دوران محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے نواب سٹریٹ جی ٹی روڈ کے علاقہ میں فاروقی تالہ انڈسٹری، شادیوال روڈ پر اختر شاہ تالہ انڈسٹری، کارساز تالہ انڈسٹری، احسان تالہ انڈسٹری ، فرینڈز ری سائیکلنگ انڈسٹری اور طفیل سلور فیکٹری کی چیکنگ کی جہاں پرانے ٹائر جلا ئے جا رہے تھے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے مقامی راحت سوٹیس کو چیک کیا جہاں صفائی کا انتہائی ناقص انتظام تھا اور غیر معیاری گھی استعمال کیا جا رہا تھا۔ ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے فیکٹریوں اور بیکری کو سیل کر دیا اور انکے خلاف مزید کاروائی کے لئے کیسز مجاز اتھارٹی کو بھجواد یے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل گجرات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم ساہی نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کا عالم دن 15مارچ مارچ کو جوش و جذبہ سے منایا جائیگا ۔ اس سلسلہ میں پنجاب صارفین کونسل کے زیر اہتمام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بڑا سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے ۔ جس میں صوبہ بھر سے سیاسی ، سماجی ، انتظامی ، جوڈیشل وکلاء ، چیمبر آف کامرس کے نمائندگان اور تاجران کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔ گجرات ہیڈ آفس سے بھی صارفین کی بڑی تعداد اور عملہ کی شرکت کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ تمام صارفین کو بھی شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔ سیمینار صبح دس بجے شروع ہو جائیگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کی وجہ سے فوارہ چوک میں سوریج بند ہونے کالج کے سامنے کئی کئی فٹ گندا پانی کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے کالج کی طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اس سلسلہ میں ٹی ایم اے کا عملہ بھی بری طرح ناکام ہو چکا ہے ،سویج کی بندش کی وجہ سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے فوارہ چوکک کے قریب گندے پانی کا تلاب بن گیا ہے ،سوریج بند ہونے سے شہریوں اور کلج کی طالبات کو چھٹی کے وقت اس گندے پانی سے گزرنا پڑتا ہے ڈی سی او گجرات اور اے ڈی سی گجرات فوری نوٹس لیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات کے سو سے زائد ملازمین کی گریڈ ایک سے گریڈ چار میں پرموشن ملازمین میں خوشی کی لہر ڈور گئی ۔ ٹی ایم اے یونین کے چیر مین ملک خرم شہزاد اور صدر ٹی ایم اے یونین کی ذاتی کاوشوں سے ٹی ایم اے گجرات نے گجرات ،جلالپور جٹاں ،کنجاہ،شادیوال،کے سو سے زائد ملازمین جن کے ایک تا چار سکیل تھے ان کو پرموشن دے دی ہے پرموشن ملنے پر ٹی ایم اے کے ملازمین میں خوشی کی لہر ڈور گئی ہے اور ملازمین نے بالخصوص ٹی ایم اے کے آفسران اور ٹی ایم اے یونین کے عہدہ داروں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اس موقع پر چیرمین ٹی ایم اے یونین ملک خرم شہزاد اور صدر ٹی ایم اے یونین گجرات رمضان دانش نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے کے ملازمین کی مسائل کو بہتر انداز میں حل کروائیں گے اور ان کے حقوق کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے ،انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے تمام ملازمین کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ٹی ایم اے کے ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گجرات چیمبر آف کامرس کے نائب صدر عبدالرحمن شفیع نے گزشتہ روز ملک خرم شہزاد کی رہائش گاہ پر جا کر ان کو ٹی ایم اے یونین کا چیرمین منتخب ہو نے پر دلی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ملک خرم بطور چیرمین ٹی ایم اے یونین ٹی ایم اے کے ملازمین کے مسائل کو اچھے انداز میں حل کرایں گے اور ان کے حقوق کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی ،انہوں نے کہا کہ ہم ان کی مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گجرات میں عرصہ دوسال تک خالی رہنے والی ایڈیشنل ایس پی کی سیٹ آخرکا ر پر ہو گئی ہے ،حکومت پنجاب نے کامران ممتاز کو لاہور سے گجرات تعینات کر دیا ہے انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ،انہوں نے گزشتہ روز ڈی پی او آفس میں پولیس ملازمین سے بھی ملاقاتیں کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گجرات میں بطور ڈی او سی کام کرنے والے سینئر آفیسر شجاع قطب بھٹی نے سیالکوٹ میں بطور ای ڈی او فنانس وپلاننگ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے یاد رہے کہ شجاع قطب بھٹی نے گجرات میں پونے تین کا بڑا شاندار عرصہ گزارا ،اور ان کا شمار پرھے لکھے اور ایماندار آفسران میں کیا جاتا تھا،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اسلحہ وال چاکنگ ،اور چوری مویشاں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پنجاب ہائی وئے پٹرولنگ پولیس نے ہیڈ فقیریاں کے انچارج شہر یار نے میانہ گوندل کے ایک شخص فضالت ولد محمد اشرف ساکن سرگودہا سے تیس بور پشٹل ناجائز اورسات روند برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا ہے جبکہ چیک پوسٹ بھاگووال کے انچارج عمران فاروق نے دو موٹر سائیکل بدون نمبر تھانہ ٹانڈہ میں بند کر دیے ہیں۔