کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کر دیا۔
رینجرز نے 2 روز قبل کارروائی کے دوران نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے مزید 19 افراد کو رہا کردیا ہے جس کے بعد رہا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ رینجرز سے رہائی پانے والوں میں سیکیورٹی کمپنی کے 5 محافظوں سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر پارٹی رہنما عامر خان سمیت درجنوں کارکنوں کو حرات میں لیا تھا جن میں سے 3 کو گزشتہ روز رہا کردیا گیا تھا۔