چاند بابو فٹ بال ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب 15مارچ اتوار کو منعقد ہوگی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) چاند با بو فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب کو کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منعقد نہ ہوسکی اب یہ تقریب مورخہ 15مارچ2015ء کو معروف فٹ بال آرگنائزر بابو فیروز کی رہائش گاہ پر صبح 10بجے منعقد ہوگی۔

جس میں فائنلسٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹٹریک سوٹ تقسیم کئے جائیں گے تقریب کے مہمان خصوصی ماڈل کالونی کے معروف سماجی رہنماء عبدالعزیز خان ہونگے جبکہ صدارت چاند با بو مرحوم کے صاحبزادے مفتاح کریم انجام دینگے۔

تقریب میں فٹ بال سے وابستہ کھلاڑیوں اور شخصیات شرکت فرمائیں گے۔