کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 19مارچ کو دوسال کے لئے نئی سی بی اے کے انتخاب کے لئے زوروشورسے جاری ریفرنڈم مہم میں یونائیٹڈورکرزفرنٹ آف کے پی ٹی (سی بی اے )نے اپنے مدمقابل دیگریونیز کے سارے ریکارڈ توڑڈالے ہیں گزشتہ دِنوں اِس سلسلے میں یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف کے پی ٹی (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری کامران عثمانی جلال ظہیرعباسی اور دیگر مرکزی عہدیداران نے کے پی ٹی ہیڈآفس کا دورہ کیا اور اِس دورا ن اِن سے مختلف مزدوریونیز اور برادریوں جن میں سلطانپورایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن، پختون ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن،کوکن ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن ،مہران ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن اور اسٹارکی حمایت کرنے والی دیگر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے عہدیداران و کارکنان پر مشتمل وفودنے ملاقاتیں کیں
جن سے گفتگوکرتے ہوئے کامران عثمانی نے کہاکہ کراچی پورٹ مُلکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اور کراچی بندرگاہ کا شماردنیاکی چندقدرتی بندرگاہوں میں ہوتاہے یہ وطنِ عزیزپاکستان کے لئے کسی عطیہ خداوندی سے کم نہیںہے اِس کی ترقی دراصل مُلک اور قوم کی ترقی کی ضامن ہے اُنہوں نے کہاکہ ہمیں اِس کی تعمیر وترقی میںاپناکردار اپنے دینی اور معاشرتی حقوق اور فرائض کی طرح اداکرناچاہے کیوں کہ ہمیں معلوم ہوناچاہئے کہ بندرگاہ کی ترقی ہی پورٹ کے مزدوروں اور مُلک کی ترقی و خوشحالی کی بھی ضامن ہے
جبکہ اِس موقع پر جلال ظہیرعباسی نے اِظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اِس میں کوئی شک نہیں کہ 19مارچ کے ریفرنڈم میں یونائیٹڈورکرزفرنٹ آف کے پی ٹی کی بطورسی بی اے چوتھی مرتبہ کامیابی اصل میں پورٹ اور مزدوروں کی حقیقی کامیابی ہوگی اور 19مارچ کا ریفرنڈم بندرگاہ کی تعمیروترقی اور پورٹ کے غیورمحنت کشوں کے لئے سنگِ میل ثابت ہوگااُنہوں نے کہا کہ 18مارچ کو ریفرنڈم مہم کے سلسلے کا اختتامی اور بڑاجلسہ کے پی ٹی ہیڈآفس میں دن 2بجے منعقد کیا جارہاہے
اِس میں پورٹ کے محنت کش کثیرتعدادمیں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور19مارچ کو اسٹارپر مہر لگاکراپنی ہر دلعزیزمزدوریونین یونائیٹڈورکرزفرنٹ آف کے پی ٹی کو سابقہ ریکارڈتوڑ کامیابی سے ہمکنار کرکے اپنی نوکریوں کے تحفظ اور مُلکی معیشت اور خوشحالی کو یقینی بنائیں اور پورٹ کی تعمیر و ترقی میں اپناحصہ بٹائیں۔