فیصل آباد : چیئر مین نور الہدٰی فاؤنڈیشن پیر سید محمد سعید الحسن شاہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ایمان کی بنیاد ہے اور درود و سلام پڑھنے کا حکم قرآن مجید سے ثابت ہے۔
لاؤڈ سپیکر پر درود سلام پڑھنے پر حکومتی پابندی کو ہم مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حکم نامہ کو فوراً واپس لیا جائے۔
انہوں نے کہا نور الہدٰی فاؤنڈیشن تحفظ ناموس رسالت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔