ملکہ کی خبریں 13/3/2015

Umar Farooq Awan

Umar Farooq Awan

ملکہ (بیور رپورٹ) ویل ڈن اے سی کھاریاں افشاں رباب ویل ڈن ۔اے سی کھاریاں کاملکہ پٹرول پمپ پر چھاپہ ۔پیمانہ کم ہونے پر ملازم گرفتار ۔تھوڑی دیر بعد رہائی ۔تفصیل کے مطابق اے سے کھاریاں نے گلیانہ اور ملکہ میں گرانفروشوں اور کم پیمانہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن کیا اور خود موقع پر جاکر ریٹ لسٹیں اور پیمانے چیک کئے ۔ڈاکٹر افشان رباب نے ملکہ میں دو مرغ فروشوں اور فروٹ فروشوں کو ریٹ زیادہ لگانے پر موقع پر گرفتار کر ا دیا ۔جبکہ ملکہ میں ہی ایک پٹرول پمپ پر پیمانہ چیک کیا ۔اے سی کھاریاں نے جب موقع پر پیمانہ چیک کیا تو ایک لٹر پٹرول کے پہمانے میںتقریبا آدھا لٹر پٹرول بر آمد ہو سکا ۔جبکہ پیمانہ کو دوبارہ چیک کرنے کے بعد بھی پٹرول آدھا لٹر نکل سکا ۔اے سی افشاں رباب نے پٹرول پمپ ملازم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔جبکہ کچھ دیر بعد وہی ملازم دوبارہ پٹرول ڈالتے ہوئے نظر آیا ۔علاقہ بھر کے عوام مجبوری کے باعث بولنے سے قاصر ہیں ۔اے سی کھاریاں نے جب پمپ پر چھاپہ مارا تو لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ۔اور خوشی کا اظہار کیا ،جبکہ پمپ کو دوبارہ کھلا دیکھنے پر شدید غم و غصے اور دکھ کا اظہا ر کیا ۔اور کہا کہ کیا قانون صرف غریبوں کے لئے ہی ہے ۔ادھر پمپ مالک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے سی کھاریاں کے ملازمین نے جلدی میں پمپ کی نوزل بند ہونے سے قبل ہی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔اب ہمارا معاملہ کلیئر ہے ۔اسی لئے ہمارے ملازم کو رہائی مل گئی ہے ۔اے سی کھاریاں افشاں رباب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او گجرات کے حکم پر کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔عوام کو تنگ کرنے والوں کا ٹھکانہ سلاخو ں کے پیچھے ہو گا ۔ہم عوام کو سہولیات بہم پہنچائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ( نا مہ نگا ر ) اے سی کھا ر یا ں ڈا کٹر افشا ں ر با ب کا گلیا نہ ،ملکہ اور منگلیہ کا دو ر ہ ۔ مر غی ، بکر ا اور گا ئے کا گو شت ،پھل سبز یاں مہنگے دا موں فر و خت کر نے پر د و کا ندا رو ں کو بھا ر ی جر ما نے اور پا نچ دو کا ند ارو ں کو گر ا ں فر و شی پر تھا نہ گلیا نہ میں بند کر کے مقد ما ت د ر ج کر و ادیے ۔ محمد سخی ، منصو ر رشید کو مر غی کا مہنگا گو شت فر و خت کر نے صا بر حسین ،نا ظم حسین اور سجا د حسین جس کو مہنگے دا موں پھل فر و خت کر نے پر گر فتا ر کر کے تھا نہ گلیا نہ میں بند کر دیا ۔ جبکہ گو رمے بیکر ی کھا ر یا ں کو ایکسپا ئیر ی چیز یں بیچنے پر 35000رو پے اور کیکس اینڈ بیکس بیکر ی کھا ر یا ں کو مہنگی اشیا ء بیچنے پر 5ہز ا ر رو پے جر ما نہ کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ( عمر فا رو ق اعوا ن سے )شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ کے قائم مقام صدر چوہدری عمران سبحانی نے کہا ہے کہ شمسہ فری ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے علاقے بھر کی خواتین اور بچیوں کوگھر کی دہلیز پہ مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔گزشتہ روز معززین علاقہ اور اوورسیز پاکستانیز کے ایک وفد جن میں گوجرخان سے تعلق طارق خان اور اعجازاحمد آف یوکے شامل ہیں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد اس علاقے سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور خواتین کی پسماندگی دور کرنا ہے۔چوہدری عمران سبحانی نے کہا کہ اس ادارے کے تحت نہ صرف ہم بچیوں اور خواتین کو مختلف ہنر سکھائیں گے بلکہ ان کو یہاں پہ تربیت حاصل کرنے کے بعد روزگارکے موقع بھی ملیں گے البتہ جو خواتین اپنے گھروں میں بیٹھ کر اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنا چاہیں ان کو آسان اقساط پہ مشینیں اور دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے۔اس کے علاوہ عالمی سطح کے ایک بوتیک کا قیام بھی ہمارے مشن کا حصہ ہے جہاں سے ہم بہتریں عالمی معیار کے ملبوسات تیار کرکے بیرون ملک بھیجیں گے اور اس کا سارا منافع پھر اسی سیٹ اپ میں خواتین اور بچیوں کی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس پہ خرچ ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ شمسہ فری ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ گلیانہ خواتین کا ادارہ ہے جہاں پہ کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ اس موقع پہ چیئرمین شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن حاجی ا متیاز احمد ،سعید احمد، غلام فرید اور محمد شکیل بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ( نما ئند ہ خصو صی)ممتا ز سما جی شخصیت عمر فا رو ق اعوا ن نے دنیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مصباح الحق کی قیادت اور شاہد آفریدی جیسے تجربہ کار پلیئرز کی موجودگی میں نوجوان پاکستانی ٹیم کسی بھی لمحے میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پلیئرز کو نہ صرف ٹیم کی سطح پر بلکہ انفرادی حیثیت میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا چا ہیے۔انہو ں نے کہا کہ ہما ر ے پلیئر ز و ر لڈ کپ کی جیت کے لیے سر دھڑ کی با ز ی لگا ئیں گے ۔