‘پیدل چلتے ہوئے سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ’

Berlin

Berlin

برلن (جیوڈیسک) راہگیروں کی نمائندگی کرنیوالی ایک جرمن تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ حادثات میں کمی لانے کے لئے سٹی ٹریفک کے دوران چلتے ہوئے اپنے سمارٹ فونز استعمال کرنے پر لوگوں پر پابندی عائد کی جائے۔

ایسوسی ایشن آف پیڈے سٹیڈیم ٹریفک جرمنی نے اپنے میگزین کے تازہ شمارے میں موقف اختیار کیا ہے کہ یہ عام فہم بات ہے سمارٹ فونز اپنے آس پاس کے ٹریفک خطرات سے بے نیاز ہو جاتے ہیں۔

میگزین میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں اب تک حادثات کا مناسب تجزیہ نہیں کیا گیا ہے اور زیادہ تر توجہ موٹر سائیکل سواروں پر مرکوز ہے۔ یہ بات اس بین الاقوامی جائزے کے پس منظر میں کہی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا زیادہ تر خطرہ ان کے ڈیجیٹل ساتھیوں کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔

برلن میں قائم اس گروپ نے تجویز پیش کی ہے کہ ان راہ گیروں کو جو ٹریفک کے قریب اپنے سمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں ڈرائیوروں کے لئے موجودہ سزاﺅں کے مطابق جرمانہ کیا جائے۔

تنظیم نے کہا ہے کہ وہ چلتے ہوئے اپنا سر اونچا رکھو کے نعرے کے ساتھ اپنی مہم چلائے گی۔