حکمرانوں کو اسلام کے آفاقی نظام کو عملی طور پر نافذ کرنا ہو گا، جمعیت علماء اسلام

Jamiat Ulema Islam

Jamiat Ulema Islam

لاہور : جمعیت علماء اسلام( ّس) نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اسلام کے آفاقی نظام کو عملی طور پر نافذ کرنا ہوگا، حضور ابدی اور آخری پیغام لے کر آئے جو آج اور قیامت تک کے لئے ہر مسئلے کا حل پیش کر رہا ہے علماء اور عوام نظام مصطفی کے نفاذ اور وطن کے تحفظ کے لیئے اپنی پر امن جدو جہد جاری رکھیں۔

آپ کے لائے نظام کے نفاذ کے بغیر پوری دنیا خصوصاْ پا کستان کے مسلمان ترقی کی منزل حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جے یو آئی لاہور کے امیر جے یوآئی (س)لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد، ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین، قاری واحد بخش سمیت دیگر نے ایک تقریب سے خطاب کیا۔

علماء نے کہا کہ جے یو آئی (س) مدارس دینیہ کو عالمی استعمار کی ناجائز خواہشات کے بھینٹ نہیں چڑھنے دی گی۔

دینی قیادت نے شروع ہی سے تصادم کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کی راہ اختیار کی ہے کیونکہ کسی بھی مسئلے کاحل مذکرات ہیں۔