سبی (محمد طاہر عباس) پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی ختم ہونی چاہئے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف قومی پرچم تلے متحد ہے ہمیں کسی بھی جماعت کی بجائے ملک،عوام اور قومی ادارے عزیز ہیں ملک میں اسلحہ صرف و صرف ملکی سلامتی کے اداروں کے پاس ہونا چاہئے۔
دنیا ،تعلیم، سائنس، خوشحالی اور تعمیر ترقی کرکے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اورہم آج بھی آپس میں ہی مختلف الجھنوںمیں پڑیں ہم اپنے آنے والی نسلوں کیلئے نفرتیں، لالچ، کرپشن، دہشتگردی، خواندگی، بے روزگاری، کرپٹ نظام چھوڑ کر جارہے ہیں دنیا بہت بدل چکی ہے اور اگر ہمیں دنیا کے برابر ترقی کرنی ہے تو خود کو بھی بدلنا ہوگا۔
ملک کی تمام سیاسی جماعتیں کسی بھی ندامت ،بے عزتی سے بچنے کیلئے اپنی جماعتوں سے ہرقسم کے جرائم پیشہ لوگوں اور عسکری ونگ کو ختم کریں۔
ملک سے ہرقسم کی دہشتگردی، نوگوایرئیز اور جرائم ختم کرنے کا اب وقت آگیا ہے اورملک کی تمام جماعتیں ملک کی بہتری کیلئے اپنا حصہ ملانا ہوگا اورجن لوگوں کا دوسرے ملکوں میں سرمایہ ہے وہ واپس ملک میں لائیں۔