کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری جاری ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سیشن کا آغا ز مثبت انداز میں ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران ایڈیکس 245 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 828 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔اسٹاک تجزیے کاروں کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے کچھ اسٹاک بروکرز کو نوٹسس جاری کرنے کی افواہیں سامنے آرہی تھیں۔
معاملات حل کرنے کیلئے ممبران اور ایس ای سی پی کی کاوشیں جاری ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔رواں ماہ 100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس کے قریب کھو بیٹھا ہے، تاہم اب سرمایہ کار حصص کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔