گجرات (جی پی آئی) ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے،ان جیسے مخلص ،انسان دوست اور دکھی انسانیت کے مسیحا روزپیدانہیں ہوتے،ان خیالات کا اظہار ممتاماہر تعلیم وائس چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی اییشن شہزاد شفیق نقشبندی نے کیا،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرسید احسان اللہ شاہ کی اچانک وفات کا سن کر جو افسوس ہوا ہے اس کا لفظوں میں اظہار ممکن نہیں ،انکی وفات پر ضلع گجرات کا ہرفرد رنجیدہ ہے ،دکھ کی ان گھڑیوں میں ہم ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ کے اہلخانہ،دوست احباب کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور دعاگوہیں کہ اللہ کریم ان کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)کنجاہ میںصفائی کاناقص انتظام وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ،تفصیلات کے مطابق کنجاہ کے اکثرگلی محلوںمیںصفائی کاناقص انتظام ہے خاک روب صرف من پسندگلیوںمیںصفائی توکرتے ہیںجبکہ عام شہریوںکی گلیاںنالیاںغلاظت اورگندگی سے بھری پڑی ہیںاسی لیے کنجاہ میںہیپاٹائٹس کی بیماری عام ہے بلدیہ کنجاہ کواطلاع دینے کے باوجودکوئی شنوائی نہیںہورہی کنجاہ کی ممتازشخصیات محمدوسیم ،محمداکبر،محمدابراہیم ڈارنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی ) ضلع گجرات میں موسم بہار کی شجر کاری کا افتتاح کر دیا گیا ہے اس دوران 1لاکھ 32ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈی سی او آفس میں فوکس ٹیل کا پودا لگا کرشجر کاری مہم کاافتتاح کیا جبکہ اس موقع پر ڈی پی اوگجرات رائے اعجاز احمد، ایس او الیاس گل، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد، اسسٹنٹ کمشنرز وقارحسین، شعیب نسوانہ ، ای ڈی او زراعت فیصل ہارون، ڈی او فارسٹ رضا انور، ٹی ایم او محمود اقبال گوندل ، پی ایس او ندیم بٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او فارسٹ رضا انور نے بتایا کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم اپریل کے اختتام تک جاری رہے گی اور اس دوران 45ہزار پود ے سرکاری تعلیمی اداروں، 20ہزار دفاعی اداروں کو دیے جائیں گے جبکہ 67ہزار پودے مختلف شاہرات اور سرکاری جنگلات میں لگائے جائیں گے۔ انہوںنے بتایا کہ شجر کاری کے دوران 40ہزار زیبائشی جبکہ 80ہزار کیکر، شیشم ، سفیدہ اور دیگر پودے لگائے جائیں گے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ شجر کاری کے دوران لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائی جائے ۔ انہوںنے شہریو ں سے بھی کہا کہ حالیہ موسم بہار کے دوران ہر شہر ی کم از کم ایک پودا ضرور لگائے تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو روکا جا سکے اور جنگلات کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی )ضلع سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے رواں سال کی تیسری 3روزہ انسداد پولیو مہم 16سے 18مارچ تک چلائی جائے گی اس دوران پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ16ہزار 256بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی وجہ سے حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جانیوالے بچوں کو کور کرنے کے لئے 19سے 20مارچ تک فالو اپ مہم چلائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد محمود غوری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 822موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، 119فکس ٹیمیں اور 31ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی انسداد پولیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی ۔ انہوںنے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر 2108افراد ڈیوٹی دیں گے جنکی نگرانی 119یوسی ایم اوز کریں گے۔ ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک نیشنل کاز ہے جس کی کامیابی کے لئے تمام سرکاری محکمے اپنی ذمہ داریاں اد ا کریں نیز شہریوں میں اس حوالے سے آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لئے علماء کرام ، این جی اوز اور میڈیا کی بھرپور معاونت حاصل کی جائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پولیس کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لئے جامع پلان وضع کیا جائے نیز مساجد میں اعلانات اور علما کرام سے درخواست کی جائے کہ خطبات جمعة المبارک میں اس حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کریں۔اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا ، ڈی او سی وقار حسین ،ایڈمن آفیسرا نجم ریاض سیٹھی، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری ، ای ڈی اوز طاہر کاشف، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ امجد اقبال کلیر، پی ایس او ندیم بٹ، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، ٹی ایم اوز، روٹری کلب کے صدر ندیم سرور، انجمن بہبود ی مریضاں کے خادم علی خادم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) بااثر شخصیت کی محکمہ ہندواوقاف کے افسران سے ملی بھگت،اکبری قلعہ کے ساتھ واقعہ گرائونڈ جوکہ اہل علاقہ کے لئے استعمال ہوتا تھا اورپاکستان بننے کے بعد اہل علاقہ نے محکمہ سے کرایہ پر حاصل کرلیا تھا تاکہ یہ اہل محلہ کے لئے استعمال ہو سکے مگر بااثر شحصیت نے اسے اپنے نام الاٹ کرواکر فروخت کردیا جس پر محمد ایوب اور ملک مسعود نے اس جگہ پر پلاٹ بنا کر اسے فروخت کرنا شروع کردیا ناجائز طور پر جب نعیم اختر کے نام اڑھائی مرلہ فروخت ہوا تواہل علاقہ کے احتجاج پرDCOگجرات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات کو انکوائری مارک کی جس نے انکوائری رپورٹ اہل علاقہ کے حق میں مرتب کرکے بھجوادی ہے۔اہل علاقہ غمی خوشی کے وقت مشکلات پیش آرہی ہیںاور میتیں اہل علاقہ گرائونڈ کی بجائے تنگ گلیوں میں رکھنے پر مجبور ہیں۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر میاں حمزہ شہباز شریف کے کوارڈنیٹرشجاع بٹ نے گذشتہ روز علاقہ دورہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات کی اور مسائل سنے اور یقین دہانی کروائی کی وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں یہ بات ہے اور میں محکمہ ہندو اوقاف کے حکام کو اس سلسلہ میں احکامات سے آگاہ کروں گا اور اہل علاقہ کو انصاف ملے گا۔اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب،چیئرمین ہندو اوقاف اور ایڈمنسٹریٹر ہندواوقاف سے انصاف کی اپیل کی ہے۔