بارشوں اور موسم کی تبدیلی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات

کروڑ + فتح پور (نامہ نگار) بارشوں اور موسم کی تبدیلی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات۔ ٹی ای اے کروڑ اور محکمہ صحت کے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق موسم کی تبدیلی اور بارشوں کی وجہ سے اکثر جگہوں پر پانی کے جوہڑ لگنے کے باعث مچھروں کی پرورش شروع ہو گئی۔ حکومت پنجاب ڈینگی سے بچاو کے لیئے تمام ٹی ایم ایز کے ڈینگی بریگیڈ سپرے کے عمل کو دوبارہ سے شروع کروائے تاکہ مچھروں کے کا ٹنے سے جو بیماریاں جنم لے رہی ہیں اُن بیماریوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

جوہڑوں میں دوائی ڈالنے کا عمل بھی شروع کروایا جائے یا جوہڑ کو مٹی ڈال کر ختم کر دینا ہی مناسب اقدام ہو گا کیونکہ گندے پانی کے جوہڑوں سے مچھر جنم لے کر سکولوں ،گھروں اور دفتروں میں گھس کر حملہ کرتا ہے ٹی ایم او کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو گھر گھر جا کر ڈینگی سپرے کریں اس سے کافی فائدہ حاصل ہو سکتاہے اور مچھروں کے کاٹنے سے محفوظ رکھنا وقت حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

Ashfaq Saadi Speech

Ashfaq Saadi Speech