سمندری طوفان ”پام ” وانواتو اور سولومن سے ٹکرا گیا ، چالیس افراد ہلاک

Hurricane

Hurricane

آسٹریلیا (جیوڈیسک) خطرناک سمندری طوفان ’’پام‘‘ وانواتو اور سولومن کے جزائر سے ٹکرا گیا ، چالیس افراد ہلاک ، سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے۔

پام کو جنوبی بحر الکاہل کے ممالک سے ٹکرانے والے سمندری طوفانوں میں سب سے خطرناک کہا جا رہا ہے۔ تین سو تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہر چیز کو درہم برہم کر دیا۔

اقوام متحدہ نے پیناما میں 44 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ ’’پام‘‘ آئندہ دو دن میں نیوزی لینڈ کے شمال مشرقی علاقے کا رخ کریگا ۔