کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن کے ہمراہ برسات کے بعد کورنگی زون کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز محمد رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹرہیلتھ کورنگی سید محمد احمد نقوی اوردیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے نشیبی علاقوں سے بارشوں کے جمع شدہ پانی کی نکاسی اور ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے اور تمام محکمہ جاتی افسران اور عملے کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کیں کہ بارشوں کے دوران ہائی الرٹ رہا جائے۔
اور موثر اقدمات کے ذریعے عوامی ریلیف کا کام جاری رکھا جائے اور شاہرائوں ، گلی محلوں، اور نشیبی علاقوں میںکسی بھی جگہ سے نکاسی آب کی شکایات موصول ہو تو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کے انتظامات کئے جائیں اور جہاں پر برسات کا پانی جمع ہو وہاں فوری طور پر ڈی واٹرنگ پمپ لگا کر برسات کے پانی کی نکاسی کی جائے تاکہ عوام کو آمد ورفت میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے کہا کہ کورنگی زون انتظامیہ موسم برسات میں کورنگی کی عوام کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
اور کسی بھی ایمر جنسی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کورنگی زون کے تمام متعلقہ محکمے 24 گھنٹے ہائی الرٹ ہیںاور اس سلسلے میں کورنگی زون میں قائم کنٹرول روم جس کا نمبر, 99264419 جہاں پر کورنگی کی عوام اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں اور یہاں پر عملہ ضروری مشینری کے سا تھ کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے موجود رہے گا۔