ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ پاکستانی سائنسدانوں کا بڑاکارنامہ ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کامیاب ڈررون کے تجربے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈرون طیارے کا تجربہ پاکستانی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ ہے اور عظیم کامیابی ہے، کامیاب تجربہ پوری قوم کیلئے خوش آیندہے ،پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن خوف زدہ ہے۔

اسرائیل اور امریکا بھارت کی پشتیبانی کرکے خطے میں بالادست رکھنے کا خواب دیکھ رہے ہیں دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ وطن عزیز کو اس وقت طرح طرح کی مشکلات کا سامناہے ایک طرف دہشت گردی کی جنگ لڑی جارہی ہے تو دوسری جانب دشمن ملک کو اندورونی طور پر غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیںاسی صورتحال میں پوری قوم کی ذمہداری بنتی ہے کہ وہ متحد ہوکر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

ماضی میں حکمرانوںنے غلطیاں کی جن کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتناپڑھ رہاہے اور آج انہی غلط پالیسیوں کے باعث دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحدہ ہے اور قوم کا مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت وطن عزیز کو اندورونی وبیرونی طورپر نقصان پہچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتاہے اسلیے حکمران بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیں۔

بھارت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے،ہر طرح سے پاکستان کو نیچا دیکھنا چاہتاہے یہی وجہ ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں بے گناہوں کے قاتلوں کو سزا دینے کے بجائے بھارت اپنی ہٹ دھڑمی پر قائم ہے ۔انہوںنے کہاکہ دشمن افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے خوفزد ہ ہیں اسرائیل اور امریکی پشتبانی کرکے بھارت کو خطے میں چوہدری بننے کے خواب دیکھ رہاہے جواپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے۔انھوں نے مزیدکہاکہ اسلحہ مؤمن کازیورہے۔

اسلام نے مسلم افواج واداروں کودشمن کے خلاف ہرقسم کے اسلحے سے لیس رہنے کی ترغیب دی ہے اور اللہ تعالیٰ نے قران مجید میں مسلمانوں کو حکم دیا ہے کہ مسلمانوں کو کافروں کے مقابلے میں سامان حرب کو تیار ررکھے ،انہوںنے کہاکہ ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ پوری قوم کیلئے باعث صد افتخار ہے اور دشمنوں کی نیندیں حرام کرنے کیلئے کافی ہے۔