لالہ موسیٰ (سٹاف رپورٹر) ایگزا سکول سسٹم لالہ موسیٰ کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا شاندار انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری جعفر اقبال وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع اور مہمان اعزاز ڈی ایس پی سرکل لالہ مو سیٰ شاہد نواز وڑائچ تھے اینول ڈے کی تقریبات میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرام ڈرامے ،ٹیبلو، تقریر سمیت اسپورٹس میںجمناسٹک اور جوڈو کراٹوں کے کراتب کا عملی مظاہرہ کیا اینول ڈے کی تقریب میں بچوں کے علاوہ والدین سمیت معززین شہر کی کثیرتعداد نے شرکت کی تقریب میں خصوصی طور پر ایگزا سکول سسٹم کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیف ایگزیکٹیو انسپکٹر ضیغم ثناء وڑائچ نے نگرانی کی بچوں نے مختلف پروگراموں میں اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔
تقریب کے آخر میں سال بھر بہترین کارکردگی پر بچوں کو انعامات اور ایوارڈ سے نوازا گیا تقریب میں چوہدری جعفر اقبال ،چوہدری شاہد نواز وڑائچ،ضیغم ثناء وڑائچ،ضیاء الحسن اشرفی ،سید مشتاق شاہ،آصف محمود بٹ،،محمد ےٰسین بٹ، ملک اویس ،معظم بٹ،مہر مبین علی آرائیں ،مولوی سجاد بٹ،نعیم بٹ،احمد بٹ،مہر محمد اسحاق،شاہد لطیف،حاجی عبدالغفار،محمد ےٰسین بٹ،ذوالفقار علی بھٹو ،مہر خالد محمود،حاجی شہباز بٹ،چوہدری زاہد خواصپور،مہر صائم اور سٹاف ممبران سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری جعفر اقبال وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع نے خطاب کرتے ہوے اینول ڈے کی اہمیت بیان کی اورپروگرام کو انگلش میں چلانے پر جدید سائنسی تخقیق کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کیا،مادری زبان کے بغیر ہم دنیا میں ترقی نہیں کر سکتے ،اس مو قع پر ڈی ایس پی سرکل لا لہ مو سیٰ شاہد نواز وڑائچ نے انگریری میں تقریر کرتے ہو ئے کہا کہ لوگ سمجتھے ہیں کی پولیس کو انگریزی نہیں آتی اس لئے میں پہلے انگریری اور بعد میں اردو میں خطاب کروں گا،انہوں نے موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت سمیت سیکیورٹی اور پبلک پولیسنگ پر گفتگو کی آخر میں ڈائریکٹر سکول نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔