اورنگی ٹائون دھماکہ، نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹائون بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا، بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے تھے۔

اورنگی ٹائون نمبر بارہ میں بروہی ہوٹل کے قریب گزشتہ روز زوردار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص شکیل جاں بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے، بعد میں ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

دھماکے میں ایک ٹھیلہ اور موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئی۔ بارودی مواد ٹھیلے کے نیچے رکھا گیا تھا ۔ مقدمہ اورنگی ٹائون تھانے میں مقدمہ نمبر 38/2015 انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ۔ مقدمے میں 302 ، ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ مقدمہ مقتول شکیل کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔