مسرور احمد میمن کا صفائی مہم کے جائزے کے لئے نورالدین گوٹھ شاہ فیصل زون کا دورہ

کراچی: میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن کا صفائی وستھرائی کے انتظامات کے جائزے کے لئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ نورالدین گوٹھ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ صفائی وستھرائی اور علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گوٹھوں کے مکینوں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بنیادی مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائے نورالدین گوٹھ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورے کے موقع پر گوٹھوں کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات گوٹھوں کے مکینوں کے دہلیز تک پہنچا نے کر ضلع کورنگی میں شہری اور دیہی تفریق کے خاتمے کی جدو جہد میں کوشاں ہے۔

انہوں نے نورالدین گوٹھ سمیت ملحقہ گوٹھوں کے مکینوں کو یقین دلایا کہ گوٹھوں میں بنیادی مسائل کے خاتمہ کرکے عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ کا قیام یقینی بنا یا جائے گا اس موقع پر نور الدین گوٹھ میں شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے جراثیم کش ادویات کا اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کورنگی ضلع بھر میں خصوصی صفائی وستھرائی اور سرسبز مہم کے ساتھ عوا م کو صحت مند ماحول کی فراہمی اور ڈینگی سے بچائو کے حوالے سء قبل ازوقت اقدامات کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے تمام علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کام تواتر کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے اس موقع پر نور الدین گوٹھ کے مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صاف ستھرے سرسبز ماھول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں۔

Masroor Ahmed Memon

Masroor Ahmed Memon