چرچ سانحہ لاہور میں ملوث عناصر کو حکومت کیفر کردار تک پہنچائے۔اعظم عظیم اعظم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اِتحادعوام اہلِسُنت پاکستان کونسل کے مرکزی عہدیداران صاحبزادہ اسداحمدمجددی قاضی نورالاسلام شمس کالم نگار محمداعظم عظیم اعظم ظفرالرحمان الحقانی کالم نگار محمداحمدترازی محمدسمعیداعظم اور دیگر نے لاہورکے علاقے یوحناآباد کے دو چرچوں میں ہونے والے دو دھماکوں میںدس افراد کی ہلاکت اور پچاس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی پرزورمذمت کی ہے۔

اِن رہنماؤں نے سانحہ لاہورچرچ دھماکوں کو عالمی سطح پر پاکستان کو اقلیتیوں کے لئے دہشت گرداور غیرمحفوظ مُلک ثابت کرنے کی ناپاک سازش قراردی ہے اور کہاہے کہ سانحہ لاہورچرچوںمیں ملوث عناصرکو حکومتِ پنجاب اور وفاقی حکومت سُراغ لگاکر کیفرِ کردارتک پہنچائے اوراِن رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اَب حکومت ہر حال میں آپریشن ضرب عضب میں تیزی لائے اوراِس طرح حکومت جلد مُلک کو انتہاپسندوں اور جرائم پیشہ افرادسے پاک کرنے میں کامیابیوں سے ہمکنار ہو جائے۔