لیہ : جامع مسجد مدنی محلہ قادر آباد میں ناظم خدمت خلق جماعت اہلسنت ضلع لیہ حکیم فیض محمد چشتی مرحوم کی قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست جماعت اہلسنت ضلع لیہ مفتی احمد رضا اعظمی نے کہا ہے کہ حکیم فیض محمد چشتی کے دل میں حب رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ان کے دل میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شمع روشن تھی۔ انہوںنے کہا کہ حکیم فیض محمدچشتی نے جماعت اہلسنت کے لیے جوخدمات سرانجام دی ہیں انہیں بھلایا نہیں جا سکتا۔ مرحوم علماء سے بھی محبت کرتے تھے۔
قل خوانی کے اجتماع سے نائب ناظم جماعت اہلسنت ضلع لیہ صدرتنظیم آئمة المساجدجماعت اہلسنت بریلوی قاری محمدبنیامین چشتی، حکیم غلام فریدنے بھی خطاب کیا۔قل خوانی میںناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت تحصیل لیہ غلام فریدقادری،ناظم تعلیم وتبلیغ قاری غلام یاسین نقشبندی،ناظم اطلاعات جماعت اہلسنت تحصیل لیہ پریس سیکرٹری تنظیم آئمة المساجدجماعت اہلسنت بریلوی محمدصدیق پرہار،پریس سیکرٹری محمدشریف قادری، سینئرنائب صدر آئمة المساجد جماعت اہلسنت بریلوی مولانا گل محمدباروی، نائب صدرمولانا مشتاق احمدنقشبندی،جنرل سیکرٹری مولاناجمیل احمدباروی کے علاوہ قاری انوارالحمیدباروی، قاری عبدالرحمن سعیدی،قاری محمداسماعیل نظامی، مولانا ارشاد فرید، بدر منیر شیخ ،شیخ دلبرسمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ مسلمانوںنے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔