ایصال ثواب کرنے سے فوت شدہ مسلمانوں کی قبروحشر کی منزلیں آسان ہوجاتی ہیں، مولاناالطاف احمدخورشیدی

Layyah

Layyah

لیہ ( خصوصی رپورٹ ) محلہ قادرآبادچاہ گردے والامیں سابق کونسلرملک محمدرفیق آرائیں، معروف سیڈڈیلرملک محمدامین آرائیں کی ہمشیرہ پولیس ملازم ملک محمدحفیظ آرائیں کی زوجہ کی قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولاناالطاف احمدخورشیدی نے کہا ہے کہ ایصال ثواب کرنے سے فوت شدہ مسلمانوں کی قبروحشرکی منزلیں آسان ہوجاتی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں دنیاوی کاموںکے ساتھ ساتھ قبراورحشرکی بھی تیاری کرنی چاہیے۔اچھے اورنیک اعمال کی وجہ سے ہی آخرت میں نجات مل سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت برحق ہے۔

قل خوانی کے اجتماع میں سینئر نائب صدرتنظیم آئمة المساجدبریلوی ضلع لیہ مولانامشتاق احمدنقشبندی، ناظم اطلاعات جماعت اہلسنت تحصیل لیہ پریس سیکرٹری تنظیم آئمة المساجدضلع لیہ محمدصدیق پرہارکے علاوہ مولاناارشادفرید، ملک منظور حسین جوتہ، مہر ارشد حفیظ سمرا، محمدخلیل سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔