واہگہ بارڈر، پولیس لائنز اور یوحنا آباد خود کش دھماکوں میں مماثلت

Mushtaq Sukhera

Mushtaq Sukhera

لاہور (جیوڈیسک) جنرل ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ گرجا گھر دھماکوں میں پولیس اہلکاروں کی غفلت کا تاثر درست نہیں ہے۔ پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کو چرچ کے اندر جانے سے روکا۔ اگر حملہ آور چرچ کے اندر جاتے تو زیادہ نقصان ہوتا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر، پولیس لائنز اور یوحنا آباد خود کش دھماکوں میں مماثلت ہے۔ تینوں حملوں کی ذمہ داری ایک ہی تنظیم نے قبول کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی خلاف جنگ سب کی مشترکہ ہے۔