مصطفی آباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری، ارشد انصاری صدر

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری، ارشد انصاری صدر لاہور پریس کلب نے حلف لیا، ایم پی اے ندیم سیٹھی، امیدارن قومی و صوبائی اسمبلی ، ناظمین ،نائب ناظمین و سنیئر صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد رجسٹرڈ کے نو منتخب صدر محمد عمران سلفی ودیگر عہدیداران سے صدر پریس کلب لاہور محمد ارشد انصاری نے حلف لیا۔

تقریب میں ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری الیاس خاں، سابقہ معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب محمد الیاس خاں، رہنما تحریک انصاف حسن علی خاں، میجر(ر) منیر احمد بھٹی، عمر حیات خاں،ڈی ایس پی صدر نذر عباس شاہ، سابقہ جزل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار قصور خالد لطیف چوہدری، انسپکٹر اینٹی نار کو ٹیکس احمد جمال عارف، قائدمیاں گروپ مصطفی آباد میاں عبدالخالق، مختار احمد زیدی، ملک منظور مانی سابقہ کرکٹر، میاں ماجد حسین ٹکٹ ہولڈر پیپلزپارٹی لاہور،رہنما پیپلزپارٹی انور مقارب، ہارون رضا خاں، چوہدری طاہر یٰسین خاں، سنیئر صحافیوں شہزادہ خالد خاور عباس سندھو، ثاقب چوہدری ، آصف چوہدری، اقبال کھوکھر، ایم اے تبسم، عطاء محمد قصوری، پرویزشفیع، اقبال کھوکھر، ڈاکٹر رفیق کامران کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں سابقہ ناظمین نائب ناظمین و معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں تشریف لانے والے معززین مہمانوں کو پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے شیلڈیں دی گئی، قریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب لاہور ارشد انصاری و ایم پی اے ندیم سیٹھی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل کی ہر گھڑی میں صحافیوں کے شابشانہ ہوں گے اور ان کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔

Mustafa Abad, Press Club

Mustafa Abad, Press Club