دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، مفتی محمد نعیم

 Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے لاہور چرچ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چرچ حملہ ملک وملت کے خلاف منظم سازش ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، اسلام عبادت، گاہوں اور تعلیمی اداروں پر حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔

مذموم کاروائیوں کے ذریعے پاکستان اور اسلام کو دنیا بھر میں بندنام کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ منفی پروپیگنڈون کا شکار نہ ہوں اور ملی اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرکے دشمنوں کی سازشوںکو ناکام بنائیں ۔ اتوار کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ وطن عزیز میں دشمن ممالک کی ایجنسیاں،تخریب کاریاں اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں،عالمی طور پر پاکستان اور مسلمانوں کومنظم سازش کے تحت تنہا کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے پہلے ملک میں شیعہ سنی اختلافات کوہوا دی گئی اور اب عیسائی اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم چرچ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتااسلام عبادتگاہوں ، تعلیمی اداروں کے پر حملوں کی ہرگزاجازت نہیں دیتا، مذموم واقعے کو مسلمان اور اسلام سے جوڑکر عالمی سطح پر اسلام اور پاکستان کو بندنام کرنے کی شازشیں کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت دہشت گردی وطن عزیز کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، امن وامان قائم کرنا صرف حکومتی اداروں کی ذمہداری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہداری ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوںنے کہاکہ لاہور چرچ دھماکے میں بھارت ،اسرائیلی اور بلیک واٹر کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

کیونکہ یہ دشمن طاقتیں وطن عزیز کی ازلی دشمن ہیں جو ملک کو ہر لحاظ سے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں،انہوںنے کہاکہ چرچ دھماکے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم کی ذمہداری ہے کہ منفی پروپیگنڈون کا شکار نہ اور ملی اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرکے دشمنوں کی سازشوںکو ناکام بنائیں۔#