لیہ کی خبریں 16/03/2015

Layyah

Layyah

لیہ : مسجد حمزہ جی ٹی ایس اڈہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حافظ غلام محمد باروی نے کہا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا خلق عظیم اور دلنشین ہے۔ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی میں محمداسلم ساجد، محمدصدیق پرہار، حافظ عبدالحمید، فائق عطاری، عبدالرشید، طاہراقبال، محمد کامران سمیت دیگرنعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ مولانا حافظ غلام محمدباروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت مصطفی صلی للہ علیہ والہ وسلم اور اولیاء کاملین کے نقش قدم پر چلنے سے ہی ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے کردارکا جائزہ لے کراپنی اصلاح خود کرنی ہوگی۔محفل میلادمصطفی میں غلام فرید،احتشام الہی، محمد رفیق، نذرحسین، جمشیداقبال،راناخرم،عاشق حسین، امیرمحمد،قاضی مسعودسمیت عاشقان مصطفی نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ : خطیب جامع مسجدغوثیہ جنرل بس سٹینڈ لیہ مولاناحافظ اللہ بخش باروی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس تشریف لے آئے ہیں۔انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرنائب ناظم جماعت اہلسنت ضلع لیہ صدرتنظیم آئمةالمساجدجماعت اہلسنت بریلوی ضلع لیہ قاری محمدبنیامین چشتی،صدرجماعت اہلسنت تحصیل لیہ پروفیسرعلامہ احمدرضااعظمی،نائب صدرسیّدرشیداحمدشاہ،ناظم اعلیٰ غلام فریدقادری، نائب ناظم قاری محمدیامین الباروی،ناظم مالیات ڈاکٹرمشتاق حسین قادری،ناظم تعلیم وتبلیغ قاری غلام یاسین نقشبندی،ناظم اطلاعات جماعت اہلسنت تحصیل لیہ پریس سیکرٹری تنظیم آئمة المساجدجماعت اہلسنت بریلوی محمدصدیق پرہار، پریس سیکرٹری جماعت اہلسنت تحصیل لیہ محمدشریف قادری، سینئرنائب صدرتنظیم آئمة المساجدجماعت اہلسنت بریلوی مولانا گل محمدباروی،نائب صدرمولانا مشتاق احمدنقشبندی، جنرل سیکرٹری مولانا جمیل احمدباروی، جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمدنوازنورانی،فنانس سیکرٹری عابدشاہ گیلانی کے علاوہ حافظ قادربخش، مولاناحافظ احمدرضاباروی، مولانا محمدشفیق رضاشادنے مبارکبادپیش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ : مسلم لیگ کی حکومت لیہ کوپیرس بنانے کاعزم رکھتی ہے۔ان خیالات کااظہارملک محمدفاروق، شرافت شاہ نے کالم نویس محمدصدیق پرہارسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ممبرقومی اسمبلی سیّد ثقلین شاہ بخاری کے حلقہ میں مختلف مقامات پرترقیاتی کام جاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کے مسائل اورمشکلات کم کرنے کوترجیح دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گھی کی قیمتوںمیں نمایاںکمی کی گئی ہے۔ تاکہ غریب عوام کوریلیف مل سکے۔انہوںنے مزیدکہا کہ لیہ شہرمیں ریلوے لائن کی دونوںجانب پختہ سڑک کی تعمیر ایم این اے کی طرف سے لیہ کے شہریوںکے لیے ایک تحفہ ہے۔انہوںنے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت لیہ کی تعمیروترقی کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈزخرچ کر رہی ہے۔