مصطفی آباد، للیانی کی خبریں 16/03/2015

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ” isis داعش” کی وال چاگنگ کرنے والے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج،نامعلوم افراد نے گرجاگھر کے سامنے پانی والی ٹینکی پر وال چاکنگ کی، ایس ایچ او ملک محمد عارف کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ملک عارف علی کے مطابق میں سرہالی روڈ پر گشت کر رہا تھا کہ گرجا گھر کے سامنے سرکاری پانی والی ٹینکی پر ”isisداعش” کے الفاظ تحریر تھے، نامعلوم افراد نے ”isisداعش” کے نام کی وال چاکنگ کرکے مختلف مذہبی، نسلی، لسانی نفرت ، بدخواہی کے جذبات کو بڑھایا اور ابھارنے کا اقدام کیا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی مدعیت میں مقدمہ درج، یاد رہے چند ہفتے قبل ”isisداعش” کے نام کی وال چاکنگ مصطفی آباد کی مختلف سرکاری عمارتوں و سائن بورڈ پر کی گئی تھی اخبارات میں خبروں کی اشاعت کے بعد مقدمہ درج کرکے وال چاکنگ مٹا دی گئی تھی جبکہ پانی والی ٹینکی پر وال چاکنگ نہ مٹائی گئی تھی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے وہاں سے بھی وال چاکنگ مٹا دی، تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بیدیاں سے لاہور جانے والی کوسٹر الٹ گئی رائے کلاں کا محمد سلیم جاں بحق، درجنوں افرادزخمی کئی کی حالت تشویش ناک،تفصیلات کے مطابق بیدیاں سے لاہور کی طرف جانے والی کوسٹر نمبری9967LERٹائیلاں سٹاپ کے قریب کار اور بچے کو بچاتے ہوئے درخت سے ٹکراکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں رائے کلاں کا رہائشی محمد سلیم موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ رائے کلاں، بیدیاں، چھٹیانوالہ ودیگر دیہات کے درجنوں مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی و مذمتی اجلاس صدرمحمد عمران سلفی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سنیئر صحافی اشرف واہلہ کے بھائی اور خادم علی کھوکھر کے بہنوائی کے انتقال پر اظہار افسوس و یوحنا آباد دم دھماکوں کی مذمت کی گئی، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی و مذمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سنیئر صحافی محمد اشرف واہلہ کے بھائی محمد اکرم واہلہ ، سنیئر صحافی خادم علی کھوکھر کے بہنوائی فقیر محمد کے انتقال پر سعید احمد بھٹی ، محمد جمیل سندھو، بابا طارق مقبول، منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی، اصغر علی شہزاد، حافظ طاہر اقبال، عبدالمنان سلفی، غلام قادر ، شاہد عمر، صدر سارنگ جاوید ملک، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ، محمد شاہد قادری،عبدالقیوم ، ارشد علی جوئیہ ، سردار ہارون اقبال سندھو ، چوہدری منظور احمد، قیصر عباس، عمر فاروق بھٹہ ، مدثر وفا، سید اسرار احمد زیدی شاہ، ارشد علی شامی، رانا عرفان ،شہزاد، الیاس ملک، سید محسن علی شاہ،ڈاکٹر رحمت علی محسن ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی، بعد ازاں یوحنا آباد بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، آئے روز مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور گرجاگھر پر حملے کرنے والے انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں،انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے،صحافیوں کا مطالبہ،