حکومت صلوة وسلام پر پابندی لگانے کی بجائے اسمبلیوں کے اجلاس سے پہلے تلاوت قرآن اور صلوة وسلام پڑھنے کاحکم جاری کرے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد(پ ر ) حکومت صلٰوة وسلام پر پابندی لگانے کی بجائے وفاقی وصوبائی اسمبلیوں کے اجلاس سے پہلے تلاوت قرآن حکیم اور صلٰوة وسلام پڑھنے کاحکم سرکاری طور پر جاری کرے۔ یہ اس لیئے کہ ملک میں اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہو گا اور ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان فیصل آ باد کے نائب صدر علامہ شفقت علی حیدری نے مرکز جامع مسجد کالو نی ٨٠ مربعہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا جماعت اہلسنت پاکستان نے ہمیشہ حکومت اور پاک فوج کے ہر اس اقدام کی تائید اور حمایت کی جو بھی انتہا پسندی اور شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے کیا اور کرتی رہے گی اس لیئے حکومت علماء اہلسنت پر بے جا مقدمات ختم کرے اور گرفتار علماء کی فوری رہائی کا حکم دے تا کہ ملک میں امن کی کوششوں کو مزید تقویت ملے۔