یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف کے پی ٹی کا منشور مزدوروں کی بلارنگ ونسل خدمت ہے۔ کامران احمد عثمانی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف کے پی ٹی (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری کامران احمد عثمانی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 19 مارچ کو ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلے میں اپنی تین روزہ ریفرنڈم مہم کے پہلے روز کے پی ٹی کے ویسٹ وہارف زون کا راو ¿نڈکیااِس دوران اُنہوں نے کے پی ٹی ایمپلائز سے فرداََفرداََ ملاقاتیں کی اور محنت کشوں سے اِن کے مسائل سُنے اور فوری حل طلب مسائل کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

جبکہ مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کامران احمد عثمانی نے کہاکہ یونائیٹڈورکرزفرنٹ آف کے پی ٹی نے ہمیشہ سے مزدوروں کی بلارنگ ونسل خدمت کو اپنا شعاراور منشوربنایاہے اور آج یہی وجہ ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے UWFبطورسی بی اے کے پی ٹی کے مزدوروں کی خدمت میںپیش پیش ہے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ 19 مارچ کے ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد یونائیٹڈورکرزفرنٹ آف کے پی ٹی پورٹ کے محنت کشوں اور بندرگاہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے تاریخ ساز چارٹڈآف دیمانڈ کرانے سمیت کئی ایسے تاریخ سازکارنامے انجام دینے کاعزم رکھتی ہے۔

جو بندرگاہ کی 130 سالہ تاریخ میں کسی بھی سی بی اے نے نہیں کئے ہیں اِس موقع پر جلال ظہیر عباسی نے محنت کشوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورٹ کے مزدوروں کی نوکری کا تحفظ اور عمدہ مراعات کا حصول ہمارااولین نصب العین ہے جبکہ اِس موقع پر حسن رضا، لال خان، جنیدالقدر، اشتیاق گل، منظور میرانی، اسراراحمد،ارشدعزیز، مظہرپارکر، وقارعلوی، آصف مغنی، داو ¿دسومار، ڈاکٹر رفیع، شیخ محمدالیاس، حاجی نورافسرخان، جمشیداختر، عبدالرزاق علوی ،ندیم احمدسمیت دیگر مرکزی و زونل عہدیداران UWFٓٓآف کے پی ٹی سی بی اے کے لورز اور حمایتوںکی بھی بہت بڑی تعدادموجود تھی۔