ایڈ منسٹریٹر نادر چٹھہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے

Jhang

Jhang

جھنگ: ڈی سی او /ایڈ منسٹریٹر ضلعی حکومت نادر چٹھہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے جس کی رو سے فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ اورسیکنڈری ایجوکیشن اسلام آبادکے زیر اہتمام شروع ہونے والے فضائی ڈگری کالج،رفیقی شورکوٹ کینٹ اور کیڈٹ کالج 2-B سول لائن جھنگ صدرمیں سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون سالانہ امتحانات 2015ء کے سلسلہ میں ضلع کی ریونیو حدود میں بنائے گئے۔

امتحانی مراکز کی دوسو گز کی حدود کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ رول نمبر کے حامل امید واران دوران پرچہ کتاب، گائیڈ، ڈیجیٹل ڈائری،موبائل فون و دیگر ایسا کوئی مواد جو پرچہ حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوساتھ نہ لائیں۔