کروڑ لعل عیسن کی خبریں 16/03/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام۔ منشیات کی فروخت شر عام جاری۔ موٹرسائیکل کی چوری روز کا معمول بن گئی۔ گزشتہ روز ایس ایچ او کروڑ نے پکٹ لگا کر بغیر نمبر پلیٹ 10 موٹر سائیکل پکڑے۔ بعد ازاں سفارشیوں کے کہنے پر چھوڑ دیئے۔ چرس شراب اور ہیروین کا دھندہ عروج پر۔ پولیس کاروائی سے گریزاں۔ پولیس اپنی کارکردگی کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے موٹرسائیکلوں سمیت دیگر چوریوں کا مقدمہ درج کرنے سے گریزاں۔ کروڑ لعل عیسن کے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی ڈیرہ سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیلئے خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ شہر میں منشیات کی فروخت اور چوریوں کی روک تھام کیلئے ایکشن لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکوت صحت ، تعلیم اور انفرا سٹرکچر کیلئے کام کر رہی ہے، بلدیاتی الیکشن قریب کارکن بھرپور تیاریاں کریں۔ حلقہ بندیاں آزاد الیکشن کمشن کے ذریعے ہونگے۔ گرجہ گھروں اور عبادت گاہوں پر خود کش حملے قابل مذمت ہیں۔ حکومت دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن اور ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ نے گزشتہ روز شیخ اللہ نوز خان سیہڑ کی جانب سے دیئے گئے اعشایئے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردانہ حملوں میں غیر ملک افراد ملوث ہو سکتے ہیں۔ حملے حکومت اور اسلام کو بدنام کرنے کی گہری سازش کا حصہ ہیں۔ پاکستان کو دشمنوں کی نظر لگ گئی۔ دشمنوں کو ایٹمی پاکستان کسی طرح بھی ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود بڑے پیمانے پر دہشتگردی کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے۔ عوام صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔ اس موقع پر پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں امن و سکون ہوگا۔ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود ، صحت و تعلیم اور انفرا سٹرکچر کیلئے کام کر رہی ہے۔ بلدیاتی الیکشن قریب ہیں۔ حلقہ بندیاں الیکشن کمشن کے ذریعے ہونگی۔ ان موقع پر سابق چیئرمین ضلع کونسل صاحبزادہ نور الحسن ، سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری ذوالفقار علی گجر ، سابق ممبران ضلع کونسل ، ملک غلام اکبر سامٹیہ ، ملک اختر حسین سامٹیہ ، سردار ارشد اسلم خان سیہڑ ، طارق محمود پہاڑ ، سردار ریاض خان سیہڑ ، شیخ محمد امین گڈو ، ڈاکٹر محبوب قریشی ایم ایس ، ملک محمد اسماعیل کھوکھر ، ڈاکٹر محمد اظہر سامٹیہ ، مہر نور محبوب میلوانہ ، ایس ڈی او ذکاء اللہ خان سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ٹی ایم اے کروڑ کی مارکیٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔ اڑھائی سال قبل تعمیر ہونے والی مارکیٹ کی 70 دکانوں میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال قبل تعمیر ہونے والی مرکیٹ میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا۔ صحافیوں اور شہریوں نے اس وقت بھی متعدد اخبارات کے ذریعے توجہ دلائی لیکن ٹی ایم اے حکام نے ایک نہ سنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر شدہ دکانوں کی چنائی اور پلستر میں سیمنٹ کم اور ریت زیادہ استعمال کی گئی۔ اسی طرح تیار چھتوں کو اچھی طرح نہ بھر گیا اور تمام کے تمام شٹل گیٹ غیر معیاری لگائے گئے تھے۔ بعض دکانداروں نے ازخود ذاتی گرہ سے خرچ کر کے ٹھیک کروائے۔ حالت یہ ہے کہ تعمیر شدہ مارکیٹ کے بنیر آندھی آنے سے گر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں کی بارشوں کے باعث ایک بار پھر چھتیں ٹپکنے لگی ہیں۔ اعلیٰ حکام اور ڈی سی او فی الفور نوٹس لے کر کاروائی کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Karor Lal Esain News

Karor Lal Esain News