کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس حساس قرار، سماعت جیل منتقل

Karachi Airport Attack

Karachi Airport Attack

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ نے ایئرپورٹ حملہ کیس کو جیل منتقل کر دیا ہے، اس سلسلے میں جیل حکام نے عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

جیل حکام نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو کی عدالت میں تحریری طور پر آگاہ کیا کہ وزارت داخلہ نے ایئر پورٹ حملہ کیس کو حساس قرار دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت جیل میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کو فاضل عدالت نے جیل میں جاکر مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر فاضل عدالت نے استغاثہ کے گواہوں اور وکیل صفائی کو آئندہ سماعت 24 مارچ کو حاضری یقنی بنانے کی ہدایت کی ہے۔