کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکنوں سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادر شاہ سمیت نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں کے اہل خانہ کی جانب سے ملاقات کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان سے ملاقات کی اہل خانہ کی درخواست مسترد کر دی۔ واضح رہے کہ فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادر شاہ سمیت ایم کیو ایم کے 25 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔