گوجرانوالہ، تنسیخ نکاح کے الزام میں قیدی محمد جاوید کی خودکشی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کے سینٹرل جیل میں تنسیخ نکاح کے الزام میں قید محمد جاوید نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔

لاش کے پاس سے ایک خط بھی ملا ہے جس کا متن ہے کہ اس کے سسرالیوں نے تنسیخ نکاح کا جھوٹا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

محمد جاوید لاہور کا رہائشی تھا اور اس کے خلاف تھانا سٹی حافظ آباد میں مقدمہ درج تھا، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔