مصر: اخوان المسلمون کے سربراہ بدیع سمیت 14 افراد کو پھر سزائے موت سنا دی

Egyptian Court

Egyptian Court

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری عدالت نے اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون کے مرشد خاص سینئر رہنما محمد بدیع سمیت 14افراد کو سزائے موت سنا دی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ریاست کیخلاف حملوں کی منصوبہ بندی کے کیس میں یہ سزا دی گئی۔

یاد رہے اخوان المسلمون کو 2013ء میں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا تھا۔