واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے لاہور میں گرجا گھروں پر حملوں کی مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ ہرشخص کوبلاخوف وخطراپنے مذہب پرعمل کی اجازت ہونی چاہیے، انتہا پسندی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ میں بریفنگ کے دوران ترجمان جین ساکی نے اتوار کے روز لاہور کے 2 گرجا گھروں میں دھماکوں کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ مارے گئےافرادکےلواحقین کےغم میں برابرکےشریک ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنے مذہبی عقائد اور رسومات پر عمل کے دوران کسی ڈر اور خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ہر شخص کو بلا خوف و خطر اپنے مذہب پر عمل کی اجازت ہونی چاہیے ۔