ہیلپنگ ہینڈٹرسٹ کا شہداء آرمی پبلک اسکول کیلئے ستارہ امتیاز کے اعلان پر اظہارتشکر

HHT

HHT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ ِامتیاز دیئے جانے کا اعلان انتہائی خوش آئندہیں اوراس کے ساتھ ساتھ پوری قوم دعاگو ہے کہ ایسے دلخراش واقعات دوبارہ کبھی نہ ہوں اوراﷲ پاک مملکت خداداد سرزمین پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دے۔

وطن عزیز پاکستان درپیش سب سے بڑے چیلنج دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اتحاد و اتفاق کے ایک پلیٹ فارم پرمتحد کھڑی ہے اورہمیشہ متحدرہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ہیلپنگ ہینڈز ٹرسٹ کے وائس چیر مین محمد عارف نے ایک اعلامیہ میں کیا۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کی لپیٹ میں آنے والے دیگر شہدا کوبھی قومی اعزاز سے نوازا جائے کیونکہ یہ اعزازت پوری قوم کے قومی وملی جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔