نئی حکومت میں کچھ کہنے سے ڈر لگتا ہے: نندیتا داس

 Nandita Das

Nandita Das

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ نندیتا داس کا کہنا تھا کہ نئی حکومت سے ڈر لگتا ہے کیونکہ اپنی بات کہنے کی آزادی صرف ایک مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہم سب کی زندگی سے منسلک چیز ہے۔

نندیتا نے کہا سنسر بورڈ یا دوسری ایجنسیوں کے ذریعے جس طرح کی پہریداری کی جا رہی ہے اس سے آزادی اظہار پر حملے جیسی صورت حال ہے۔

نندیتا کے مطابق حکومت ہی نہیں بلکہ حکومت سے باہر بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جنھیں یہ لگتا ہے کہ وہ کچھ بھی کریں حکومت انکے ساتھ ہے۔