تہران (جیوڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے شہر لوسانے میں امریکی وزیرخارجہ اور ایرانی وفد میں مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ، امریکی وزیر توانائی ارنسٹ مونیز بھی شریک تھے۔
ایرانی حکام نے بتایا ایٹمی پروگرام پر امریکہ کیساتھ 90 فیصد تکنیکی معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایران کیساتھ فوری طور پر معاہدے کے امکان کو مسترد کر دیا‘ جوش ارنسٹ نے کہا مشکل اور اہم معاملات کا حل باقی ہے۔
امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر ممکنہ معاہدے سے متعلق بل پر ووٹنگ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ جس میں اوباما سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاہدے کا مسودہ کانگرس میں پیش کریں تاکہ وکہ منظوری دے کیونکہ امریکی صدر نے اس بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
ان کا مؤقف ہے ایسا کرنے سے مذاکرات میں خلل پڑے گا۔ ری پبلکن سینیٹر بوب کروکر نے کہا آئندہ ہفتے ووٹنگ کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔