فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے کمی، کے الیکٹرک پر اطلاق نہیں

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2 روپے 8 پیسے سستی کر دی۔

نیپرا نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی۔ نیپرا کو بتایا گیا کہ جنوری میں فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت مقررہ ہدف سے 2 روپے 8 پیسے کم رہی اس لیئے ئی ریلیف صارفین کو منتقل کر دیا جائے۔

یہ ریلیف کے الیکٹرک کے صارفین کے سوا ملک بھر کے بجلی صارفین کو ملے گا ۔ یہ ریلیف صارفین کو کب ملے گا اس کیلئے نیپرا باضابطہ نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں کرے گا۔

نیپرا کو بتایا گیا کہ جنوری میں فیول بحران کے باعث فرنس آئل کی بھی کمی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث بجلی پیداوار میں ڈیزل کا استعمال بڑھانا پڑا۔ نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ جن پاور پلانٹس کے پاس جنوری میں معاہدے کے تحت فرنس آئل کا اسٹاکس نہ تھا ان کی رپورٹ پیش کی جائے۔