بھمبر کی خبریں خالد حسین سے 18/03/2015

Admistrater Bhimber

Admistrater Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر شہر کے اندر بلا تفریق تعمیر و ترقی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے بلدیہ کے فنڈز بھمبر کے عوام کی امانت ہے جو صرف بھمبر کے عوام کی بہتری کے لئے خرچ ہو نگے اپنے فرائض اور ذمہ داری کو خوب جانتا ہوں اور ان کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں بر تو نگا زبانی جمع تفر یق اور دعوئے نہیں عملی طو ر پر کا م ہو نگے اور زمین کے او پر نظر بھی آئیں گے لو گو ں کی خد مت کر نے کا جذ بہ والد محتر م سے وراثت میں ملا بھمبر کے عوام کی حقیقی معنو ں میں خد مت کر کے والد محتر م را جہ محمد انو ر مر حوم کے ادھو رے مشن کی تکمیل کرو نگا ان خیا لا ت کا اظہار ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ بھمبر را جہ شا ہد انو ر نے میٹ دی پر یس میں اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ بلد یہ بھمبر کے دروا زے شہر یو ں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں میں صرف ایک برادری یا جما عت کا ایڈ منسٹریٹر نہیں بلد یہ بھمبر کے فنڈزبھمبر کے شہر یو ں کی اما نت ہے جن کو پو ری ایما ندا ری اور ذمہ دا ری کے ساتھ بھمبر کی تعمیر وترقی پر بلا تفر یق خر چ کرو نگا بھمبر شہر کے اندر بلا تفر یق جما عت اور برا دری کے بھمبر شہر کے اندر تعمیر وتر قی کے کا م شرو ع کر دئیے ہیں نہ کر پشن کرو نگا اور نہ ہی کر نے دو نگا اگر ایک رو پے کی کر پشن ثا بت ہو تو عہد ے سے استفعیٰ دے دونگا انہو ں نے کہا کہ بھمبر شہر کے اندر میر ے وا لد محتر م سا بق چیئر مین بلد یہ بھمبر راجہ محمد انو ر مر حو م نے تعمیر وتر قی کا آغاز کیا تھا بھمبر کو خوبصورت شہر بنا یا اور لو گوں کی خد مت کر نا میر ے والد کا مشن تھا جس کو جا ری رکھتے ہو ئے بھمبر کے لو گو ں کی حقیقی معنو ں میں خد مت کرو نگا زبا نی جمع تفر یق کاکاحل نہیں عملی طور پر کا م کر نے وا لا شخص ہو ں فنڈز اور کا م زمین کے او پر نظرآئیں گے انہو ں نے کہا کہ میڈ یا اور شہر ی مسا ئل کی نشا ند ہی کر یں دستیا ب وسا ئل کے اندر انکو ہر ممکن حل کر نے کی کوشش کرو نگا عو امی خد مت کو یقینی بنا کر پیپلز پا رٹی اور حکومت کی نیک نا می میں بھی اضا فی کرو نگا ۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) مخالفین نے محکمہ صحت کے ملازمین کیساتھ ملی بھگت کر کے میرا جینا حرام کر رکھا ہے مخالفین سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قانونی کارروائی میں سائل کو طرح طرح کے حربے استعمال کر کے پریشان کر رہے ہیں CMO سماہنی مخالفین کیساتھ ملا ہوا ہے اور میڈیکل رزلٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے اعلیٰ حکام مجھے انصاف دلائیں اور میری داد رسی کرتے ہوئے CMO سماہنی ڈاکٹر راشد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار چاہی سماہنی کے رہائشی محمد بوٹا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 9 فروری کا واقعہ ہے کہ میں اپنے گھر سے تھوڑا دور اپنی زمینوں کو دیکھنے کیلئے گیا تو دیکھا کہ راجہ ساجد اپنے بیٹوں رضوان اور عثمان کیساتھ میری زمین پر باڑ اکھاڑرہے تھے اور کھدائی کر کے پودے لگا رہے تھے جس پر میں نے انہیں باڑ ہٹانے اور پودے لگانے سے منع کیا جس پر انہوں نے مل کر مجھ پر حملہ کر دیا اور مجھے ڈنڈوں ، لاتوں اور مکوں سے شدید مار پیٹ کی جس سے میرا ایک دانت ٹوٹ گیا جبکہ پورے جسم پر شدید ضربات آئیں میں زخمی حالت میں تھانہ پولیس چوکی گیا جنہوں نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مضروبی فارم دے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی بھیجا جہاں ڈیوٹی پر موجود CMO ڈاکٹر راشد محمود نے نہ تو سائل کا اچھی طرح معائنہ کیا اور نہ ہی مناسب علاج معالجہ کیا بلکہ الٹا سائل کیساتھ انتہائی بد اخلاقی کا مظاہرہ کیا موصوف کی حرکتوں اور زبان سے محسوس ہو رہا تھا کہ وہ مخالف پارٹی کیساتھ ملا ہوا ہے میرا ہونٹ پھٹا ہوا تھا اور خون بھی بہہ رہا تھا لیکن CMO نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائل کی ایک بھی نہ سنی سائل رات گئے تک سماہنی ہسپتال رہا اس دوران خون کی الٹی لگنا شروع ہو گئی انتہائی مایوسی کے عالم میں سماہنی ہسپتال سے بھمبر آیا اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر کے سامنے پیش ہو کر داد رسی کی درخواست دی جنہوں نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر کو کارروائی کرنے کا حکم دیا جس پر DHO آفس سے ابتدائی معائنہ کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر ریفر کیا گیا جہاں سائل کی حالت دیکھ کر ڈاکٹر نے ہسپتال میں داخل کر لیا اور یوں میں پندرہ دن ہسپتال میں زیر علاج رہا اس دوران ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں کرن بشیر ڈینٹل سرجن نے سائل کو چیک کیا اور لوگوں کی موجودگی میں سائل کے دانت ٹوٹنے کا اظہار بھی کیا لیکن بعد ازاں CMO سماہنی ڈاکٹر راشد کی مداخلت پر لیڈی ڈاکٹر موصوفہ نے رپورٹ خلاف حقائق اور جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائل کے خلا ف دی جو کہ ڈاکٹر راشد اور ڈینٹل سرجن کی ملی بھگت، بد دیانتی اور بد نیتی پر مبنی تھی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں میرے جو ایکسرے ڈینٹل سرجن موصوفہ نے کروائے تھے ان کی تحویل میں بھی جن کا رپورٹ میں کوئی ذکر نہ کیا گیا مجھے خطرہ ہے کہ سائل کے زخمی ہونے کے انتہائی اہم ثبوت کو چھپانے اور ضائع کرنے کی کوشش کی گئی ہے میں ایک غریب اور بے سہارا شخص ہوں جبکہ مخالفین انتہائی با اثر ہیں جن کے اثر و رسوخ کی وجہ سےCMO نے میری شدید چوٹ کا رزلٹ خفیف دیا جبکہ مخالفین کی معمولی سی چوٹ کا شدید رزلٹ جاری کر دیا اور الٹا سائل کے خلاف پرچہ درج کروادیا جس پر سائل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دی جس پر میڈیکل بورڈ قائم ہوا اور میڈیکل بورڈ نے معائنہ کے بعد میرے حق میں رپورٹ دی اور کہا کہ CMO نے جان بوجھ کر میرے ساتھ زیادتی اور نا انصافی کی ہے جو مقدس پیشہ کی توہین ہے میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میں انتہائی سفید پوش عمر رسیدہ شخص ہوں میرے ساتھ انتہائی ظلم اور زیادتی کی گئی ہے مجھے انصاف مہیا کیا جائے مخالفین اور CMO کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پاکستان کشمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے مرکزی بانی صدر سیاسی و سماجی راہنما چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے پاکستان میں اصلاحات کیلئے 65 نکاتی فارمولہ و زارت منصوبہ بندی و پلاننگ کو بھیج دیا اسلام آباد وزارت پلاننگ کمیشن و منصوبہ بندی کے مطالبہ پر اصلاحاتی فارمولہ بھیجا گیا انہوں نے 65 نکاتی منصوبہ میں تعلیم، تعمیر و ترقی ، یوتھ کیلئے اصلاحات ، علاج معالجہ ، بجلی، صاف پانی ، مہنگائی ، بے روز گاری ، بے روز گاری الائونس، لاء اینڈ آردر، نظریات ، عقائد ، مقصد کی کامیابی، تعلیم، بجٹ کا درست استعمال، الیکشن اصلاحات اور دوسری کئی ایک مشاورتی اصلاحات روانہ کیں انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں 65 نکاتی ایجنڈا پر عمل ہو جائے تو ملک ترقی یافتہ بن سکتا ہے انہوں نے لینڈ لاز ، عدلیہ کے نظام، پولیس سروس، معاشرتی نظام، صحت و صفائی کو حفظان صحت کے اصلوں کیلئے عملی جدوجہد ، سول، فوجداری، فیملی اور جملہ قوانین ، قانون شہادت، قانون معیاد اور دوسرے کئی طرح کی اصلاحات منصوبہ بندی کمیشن کی ڈیمانڈ پر پیش کر دیں مقبوضہ کشمیر کی تحریک کو مضبوط کرنے ، پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام کی ترقی کیلئے طریقہ کار پیش کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک قبائلی نظام میں پھنسا ہوا ہے جدید دور کے مطابق اور جدید ضرورتوں کے مطابق پلاننگ ہر شعبہ ہائے زندگی میں درکار ہے ذمہ دار لوگ اس پر توجہ نہیں دے رہے معاشرہ شدید ترین مشکلات کا شکار ہے ملک افراتفری میں گرا ہوا ہے اگر 65 نکاتی فارمولہ پر عمل کیا گیا تو ملک ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے برطانیہ، دوبئی، نیوزی لینڈ، کوریا، چین، کینیڈا، سویڈن اور ناروے سے سیاسی، سوشل اور سماجی اصلاحات کیلئے راہنمائی لی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)خد مت مر کز کے زیر اہتما م فر ی آئی کیمپ 21تا 24ما ر چ کمیو نٹی ہال بھمبر میں لگا یا جا ئیگا فر ی آئی کیمپ میں آنکھو ں کے مر یضو ں کا لیزر شعا عو ں سے مفت آپر یشن جبکہ مستحق مر یضو ں کو فر ی لینز بھی ڈا لے جا ئینگے تفصیلا ت کے مطا بق مصروف سما جی ادا رے خد مت مر کز کے زیر اہتما سا لا نہ فر ی آئی کیمپ 21ما ر چ سے24ما ر چ تک کمیو نٹی ہا ل نز د ضلع کچہر ی بھمبر میں لگا یا جا ئیگا فر ی آئی کیمپ میں کد ھر شر یف کت ھد ی نسی صا حبزادہ فر خ حفیظ مر یضوں کے لیزر شعا عو ں سے آنکھو ں کے مفت آپر یشن اور چیک اپ کر یں گے جبکہ مستحق مر یضو ں کو مفت لینز بھی ڈا لے جا ئیں گے ۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بر نا لہ یو نین کو نسل تھب پتنی کی معروف سیا سی وسما جی شخصیت حا جی فضل حسین کیکر کا سینکڑو ں ساتھیو ں سمیت کا روان عبدا لما لک اعو ان میں شمو لیت کا اعلا ن حلقہ بر نالہ میں تحر یک انصا ف کی پو زیشن مز ید مضبو ط آئند ہ الیکشن میں امیدوا ر اسمبلی ملک عبدا لمالک اعو ان کی بھر پو ر حما یت کر ینگے حا جی فضل حسین کیکر کا کارنر میٹنگ سے خطا ب تفصیلا ت کے مطا بق گز شتہ روز بر نا لہ کی یو نین کو نسل تھب پتنی میں ایک بڑی کا رنر میٹنگ منعقد ہو ئی میٹنگ میں علا قہ بھر سے سینکڑو ں لو گو ں نے بھر پو ر شر کت کی کا ر نر میٹنگ میں علا قہ یو نین کو نسل پتنی کی معرو ف سیا سی شخصیت حا جی فضل حسین کیکر نے اپنے کنبہ قبلہ اور علاقہ کے سینکڑو ں ساتھیو ں سمیت رہنما تحر یک انصا ف بر نا لہ ملک افتخا ر طیب اعو ان اور ملک محمد مشتاق ایڈووکیٹ ،ملک ذوالفقار ایڈووکیٹ ،ماسٹر صا بر حسین ،ملک جا وید وٹا لو ی ،را جہ شبیر حسین اور صو بیدار اصغر علی کی مو جو دگی میں تحر یک انصا ف کے بر نا لہ سے امیدوار اسمبلی ملک عبدا لما لک اعو ان کی بھر پو ر حما یت کا اعلا ن کیا اس موقع پر حا جی فضل حسین کیکر نے میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ یو نین کو نسل پتنی سے سوتیلی ما ں جیسا سلو ک روا رکھا گیا علا قہ کو جا ن بو جھ کر تعمیروترقی سے محرو م رکھا گیا علا قہ کے لو گ آج کے اس جد ید دو ر میں بھی تالا بو ں کا پا نی پینے پر مجبو ر ہیں سا ل ہا سا ل سے ووٹ لینے والو ں نے علا قہ کو پسما ند ہ سے پسما ند ہ رکھنے میں کو ئی کسر نہ چھو ڑی ہے علا قہ میں نہ تو لڑ کو ں اور لڑ کیو ں کے لئے نہ تو کو ئی کا لج تعمیر کیا گیا اور نہ ہی علا قہ میںمو جو د سکو لو ں کی بلڈ نگز اپ گر یڈ کی گئی انہو ں نے کہا کہ تعلیمی ادا رو ں کو ڈی گر یڈ کر نے سے یہ با ت ثا بت ہو گئی ہے کہ حکمرا نو ں نے ایک سا ز ش کے تحت علا قہ کے بچو ں اور بچیو ں کو پسما ند ہ اور ان پڑ ھ رکھنے کی کو شش کی ہے انہو ں نے کہا کہ ہم نے عبدا لما لک اعوان کی بے لو ث شخصیت ان کی شرا فت اور روا داری کی سیا ست نے ہمیں ان کا سا تھ دینے پر مجبو ر کر دیا ہے انشا اللہ آئند ہ الیکشن میں ان کا بھر پو ر سا تھ دونگا اور ان کی الیکشن مہم میں خو د چلا وں گا اس موقع پر ممتاز سیا سی سما جی شخصیت ملک افتخا ر طیب اعوان نے کہا کہ ہم حا جی فضل حسین کیکر اور ان کے سا تھیو ں کو کا روا ن عبدا لملک اعو ان میں شا مل ہو نے پر خو ش آمد ید کہتے ہیں اور انہیں یقین دلا تے ہیں کہ انہیں ما یو س نہیں کر ینگے ان کی طرف تحریک انصا ف کی حما یت سے حلقہ بر نا لہ میں تبد یلی کا حقیقی آغا ز ہو گیاہے اس موقع پر کا روان عبدا لمالک میں شا مل ہو نے وا لو ں میں را جہ محمد اسحاق کیکر ،محمد نو ید کیکر ،مرزا منیر احمد ،غا زی سر دا ر خا ن ،را جہ محمد یو سف ،نذر حسین ،حا جی مدثر حسین کیکر ،عبدا لکر یم ،لیا قت علی ،محمد عا رف ،را جہ محمد صد یق ،را جہ محمد ندیم ،نو ید احمد کیر ی ،حا جی کر م حسین ،محمد یا سین ،محمد نا صر ڈیر ہ،را جہ محمد سلیم ،ملک اشر ف کیکر اور حا جی شا ہدمنیر سمیت سینکڑو ں افراد نے عبدا لما لک اعو ا ن کی حما یت کا اعلا ن کیا ۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر کا ر اور ڈمپر میں تصادم 5افراد شدید زخمی ڈسٹر کٹ ہسپتال بھمبر منتقل پو لیس نے حا دثہ کا مقد مہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز بھمبر سے میر پو ر جا نے وا لی سوزوکی کا ر نمبر ی199پو ٹھی کے مقا م پر سا منے سے آنے وا لے ڈمپر نمبر ی 187سے ٹکرا کر قر یبی کھا ئی میں جا گر ی جس کے با عث کا ر سوا ر میرپو ر کے رہائشی جمیل احمد ،شکیل احمد ،طیا رت ،خاتو ن شاہد ہ بی بی اور ایک کمسن بچہ شدید زخمی ہو گے جنہیں فوری طو ر پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر میں منتقل کر دیا گیا بھمبر پو لیس نے حا دثہ کا مقد مہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سب جیل بھمبرکی سیکو رٹی کو فل پروف بنا نے کے لئے عملی اقداما ت کئے جا رہے ہیں عملہ کی کمی سمیت قید یو ں کے جملہ مسا ئل حل کئے جا ئینگے قید یوں کے میڈ یکل چیک اپ اور ادویا ت کی فرا ہمی کو یقینی بنا ئیں گے ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل نے سب جیل کے دو رہ کے دورا ن صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی بھمبر چو ہدری منیر احمد ،سپر یٹنڈ نٹ جیل سید یا سر کا ظمی ،تحصیلد ار بھمبر شہزاد نسیم عبا سی ،نا ئب تحصیلد ار را جہ نثا ر احمد ،ڈپٹی سپر یٹنڈ نٹ نا صر محمود ،ڈا کٹر نا صر اقبا ل ،صدر کشمیر پر یس کلب نا صر شر یف بٹ بھی مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر بھمبر نے کہا کہ بھمبر سب جیل میں قیدیوں کو سیکو رٹی فرا ہم کر نے کے لئے خصوصی تو جہ دی جا ئے سیکو رٹی پلا ن کے تحت مو جو دہ صورت حا ل کو مد نظر رکھتے ہو ئے ڈیو ٹی پر ما مور ملا زمین ودیگر عملہ کسی قسم کی کو تا ہی نہ کر یں قید یو ں کو بیما ری کی صورت میں بہتر طر یقے سے چیک اپ کیا جا ئے اور ان کو ادویا ت کی فر اہمی کو بھی یقینی بنا یا جا ئے جیل کے ار د گرد بھی مشکو ک افراد پر کڑ ی نظر رکھی جا ئے تا کہ کو ئی نا خوشگو ار واقعہ پیش نہ آئے ۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر ٹر یفک پو لیس کی چشم پو شی ،کم عمر ڈرائیو ر مو ٹرسا ئیکل اور گا ڑیو ں سڑ کو ں پر دوڑا نے میں مصروف حا دثا ت معمو ل بن گئے کئی ایک زخمی ہو کر عمر بھر کے لئے معذور جبکہ والد ین بھی اپنے لخت جگر کی قیمتی جا نوںسے محرو م ہو نے لگے شہر یوںکا ٹر یفک پو لیس کے اعلیٰ حکا م سے اصلا ح واحو ال کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر شہر میں کم عمر بچے شہر کی سڑ کو ں اور گلیو ں میں مو ٹرسا ئیکل اور گا ڑیاں تیز رفتا ری سے دوڑا نے لگے تیز رفتا ری کے با عث آئے روز شہر اور گردونواح میں با لخصوص مو ٹرسا ئیکل سوارو ں کے حا دثا ت میں اضا فہ ہو گیا ہے گز شتہ 1ما ہ کے دو را ن در جن سے زا ئد حا دثا ت ہو ئے جن میں حا د ثا ت کا شکا ر ہو نے وا لو ں میں کم عمر بچو ں کی اکثر یت ہے ٹر یفک پو لیس اہلکارا ن کی چشم پو شی کے با عث والد ین اپنے لخت جگر کی جا نو ں سے محرو م ہو نے کے ساتھ سا تھ کئی ایک کے عمر بھر کے معذور ہو جا نے کے رو گ میں مبتلا ہو گئے ہیں بھمبر کے عو امی اور شہر ی حلقو ں نے شہر میں کم سن ڈرائیو ر و ں کے بڑ ھتے ہو ئے حا دثا ت پر تشو یش کا اظہا ر کرتے ہو ئے ٹر یفک پو لیس کے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)لا ہو ر گر جا گھرو ں کے اندر ہو نے وا لے دھما کے قا بل مذ مت ہیں دھما کو ں میں قیمتی جا نو ں کے ضیائع پر انتہا ئی افسو س ہے ہم کر سچن برا دری کے غم میں برا بر کے شر یک ہیں حکومت پا کستا ن دھما کو ں میں ملو ث عنا صر کا فی الفو ر پتہ لگا کر انہیں کیفر کر دا ر تک پہنچا یا جائے ان خیالا ت کا اظہا ر اوورسیز را ہنما را جہ طا ہر عاشق آف بڑ ھنگ نے کیا انہو ں نے کہا کہ حکومت پا کستا ن نے دہشت گر دی کی ر و ک تھا م کے لئے ایکشن پلا ن لا نچ کیا جس پر عمل در آمد سے دہشت گردی کے واقعا ت میں خا طر خواہ کمی آئی ہے گز شتہ دنو ں دہشت گر دوں نے ایک با ر پھر لا ہو ر کے اندر گر جا گھرو ں میں ظلم کے پہا ڑ تو ڑے اور درجن سے زا ئد افراد کو لقمہ اجل بنا دیا جس پر اس کی جتنی مذ مت کی جا ئے کم ہے انہو ں نے کہا کہ مظا ہر ہ کر نا حق ہے لیکن اس آڑ میں بیگنا ہ افراد کی جا ن لینا بھی قا بل مذ مت ہے ہم کر سچن کمیو نٹی اور واقعہ کے خلا ف احتجا ج میں جا ں بحق ہو نے وا لو ں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہیںاور ان کے غم میں برا بر کے شر یک ہیںحکو مت پا کستا ن سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ دھما کو ں میں ملوث عنا صر کا پتہ لگا کیفر کر دار تک پہچایا جا ئے جا ں بحق اور زخمی ہونیوا لو ں کی معقول ما لی امد اد کی جا ئے۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)اوورسیز کشمیری را ہنما اور معروف بزنس مین چو ہدر ی حق نواز آف گڑھا للیا ں گز شتہ روز پا کستا ن پہنچ گئے ان کی آمد پر اسلا م آباد ائیر پو رٹ پر ان کے دوستو ں عز یز اقا ر ب نے ان کا پر تبا ک استقبا ل کیا ۔