اسلام آباد (جیوڈیسک) ائیر مارشل سہیل امان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے بھیجوائی گئی سمری کی صدر ممنون حسین نے منظور دیدی ہے۔
نئے چیف ایئر اسٹاف کے لیےایئرمارشل سہیل امان کا تقرر موجودہ سربراہ طاہر رفیق بٹ کے ریٹائرڈ ہونے کےباعث کیا جارہا ہے، جو کل اپنے عہدے کی معیاد مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوجائینگے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے آج وزیراعظم نواز شریف نے الوادعی ملاقات بھی کی تھی۔