ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں کریکر دھماکے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) سمیجہ آباد کے علاقے میں 40 ففٹی روڈ پر کریکر دھماکے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں چند بچے نہر کے قریب سے کریکر کو کھلونا سمجھ کر گھر پر اٹھا لائے جس کے پھٹنے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا جب کہ زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔