وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) نیب کی طرف سے ایک لاکھ سے زائد رقم والے ڈبل شاہ متاثرین کو 50 فیصد کے بعد مزید ادائیگی روک دی گئی۔ نذیراحمد اختر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 50 فیصد ریکوری کے وقت نیب حکام نے ان سے زبردستی مکمل ریکوری کا اسٹامپ پیپر لیا۔
مورخہ 14 -03-2015 کو چیئرمین نیب اسلام آباد کو گزاری گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب لاہور آفس والوں نے ایک لاکھ سے زائد رقم والے متاثرین کو تین اقساط میں اب تک50فیصد رقوم واپس کی ہیںجبکہ بقایا کا مطالبہ نہ کرنے کیلئے متاثرین سے سادہ اسٹامپ پیپر مالیتی 100 روپے لیکر انہیں فارغ کردیا گیا ہے۔
متاثرین رقوم کی مکمل واپسی نہ ہونے کی وجہ سے سخت برے حالات میں پھنس چکے ہیں ۔متاثرین ڈبل شاہ نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے ڈبل شاہ کے پاس جمع کروائی گئی رقوم کی مکمل واپسی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔