جمہوریت کو قومی سلامتی پر کسی طور ترجیح نہیں دی جاسکتی، امیر پٹی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے 18 کروڑ غیرتمند عوام قومی سالمیت و بقا کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کیلئے تیار ہیں مگرپاکستانی قوم استحصال مافیا اور استعماری ایجنٹوں کے آلہ کار منافق و مفاد پرست سیاستدانوں کے سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھنے کیلئے کسی طور تیار ہیں ہے۔

روشن پاکستان پارٹی کے منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے 2008 ءکے مسترد صدارتی امیدواران امیر پٹی ‘ اقبال ٹائیگر ‘ نوشاد عمرانی ‘ شکیل احمد ‘ایم ٹی خان اور سخاوت الوریٰ نے عسکری قیادت کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جمہوریت ہر صورت آمریت سے بہتر ہوتی ہے۔

مگر جب جمہوریت کا مقصد و مفہوم عوام پر جبر اور اس کے ساتھ استحصال و ناانصافی بن جائے اور مقتدر مافیا ذاتی مفادا ت کیلئے قومی و عوامی مفادات پر ضرب لگانے لگے تو قومی وملکی سلامتی خطرات سے دوچار ہوجاتی ہے اور جمہوریت کو قومی سلامتی پر کسی طور ترجیح نہیں دی جاسکتی اسلئے موجودہ حالات میں عوام ایکبار پھر فوج کی جانب دیکھ رہے ہیں اسلئے اب فوج کوعوامی امنگوں کے مطابق پیشہ ورانہ فریضے کی طرح اس قومی فریضے کو بھی پوری دیانتداری سے نبھانے اور ملک و قوم کو بچانے کیلئے قدم آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔