تیونس (جیوڈیسک) تیونس کی وزارت داخلہ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت عجائب گھر پر دھاوا بولا جب وہاں غیر ملکی سیاحوں کا رش تھا۔
نیشنل بارڈو میوزیم تیونس کی پارلیمنٹ کے بالکل قریب واقع ہے جسے واقعے کے فوراً بعد خالی کرا لیا گیا۔ فائرنگ سے آٹھ غیر ملکی سیاح مارے گئے۔
مرنے والوں میں ایک تیونسی شہری بھی شامل ہے۔ تیونس کا یہ عجائب گھر دنیا کے اہم ترین تاریخی میوزیم میں شمار کیا جاتا ہے جہاں ہر سال ہزاروں سیاح آتے ہیں۔