مہاتما گاندھی برطانوی ایجنٹ تھے، سادھوی پراچی

Mahatma Gandhi

Mahatma Gandhi

اتر پردیش (جیوڈیسک) انتہا پسند ہندو گرو سادھوی پراچی کا کہنا ہے کہ بھارت کو برطانوی راج سے آزادی چرخہ کاتنے سے نہیں ملی بلکہ Veer Savarkar اور بھگت سنگھ نے بھارت کو آزادی دلوائی۔

مہاتما گاندھی تو برطانوی ایجنٹ تھے۔ اتر پردیش میں خطاب کرتے ہوئے سادھوی پراچی نے زہر افشانی بھی کی کہ گائے ذبح کرنے والوں کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

ہندو گرو نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا ہر شہری خواہ وہ مسلمان ہو یا ہندو صرف دو بچے پیدا کرنے چاہییں۔ زیادہ بچے والوں کی حکومتی مراعات ختم کی جائیں۔ سادھوی پراچی اس سے پہلے Love جہاد پر کئی متنازع بیانات دے چکی ہیں۔